مخالفین ترقیاتی کاموں سے بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ

پسماند ہ علاقوں میں جاری کروڑوں روپے کے جاری تر قیا تی منصوبوں کی تکمیل سے تر قی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، مظفر سید ایڈووکیٹ کا شمولیتی اجتماع سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مخالفین ترقیاتی کاموں سے بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،پسماند ہ علاقوں میں جاری کروڑوں روپے کے جاری تر قیا تی منصوبوں کی تکمیل سے تر قی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گمبتگے تالا ش میں شمولیتی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع ،عماید ین ،مشران اور علما ء کرام سمیت لوگو ں کی کثیر تعداد مو جود تھی ،صو با ئی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا کہ دوارب95کروڑ کی لاگت سے تیمرگرہ میں میڈ یکل کا لج منصو بے پر کام جاری جبکہ لویر دیر میں 4ہزار سے ذیادہ اساتذہ کی خا لصتا میرٹ پر بھر تی سے تعلیم یا فتہ بے روز گار نو جوانوں کو روزگار ملا ہے ،کروڑ وں روپے کی لا گت سے دور دراز علاقوں تک سڑکوں کو تعمیر،صا ف پا نی فراہمی منصوبوں پر کام جاری جس سے ترقی وخوشحالی کا نیادور شروع ہو گا جبکہ جلد مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی منصوبوں پر 6کروڑ کی لا گت سے کام کا آغاز ہوگا ،موجو دہ صو با ئی حکومت نے پرا ئیوٹ سو د پر پابندی ،تعلیمی اداروں میں ناظرہ ،تجوید کی کلاسز لازمی جبکہ نصاب میںاسلامی مضامین شامل کرکے اسلامی اقدامی اقدارکو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تقرین سے تحصیل نا ظم ریاض محمد سمیت دیگر مقر رین نے بھی خطاب کیا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں