لویر دیر کے علاقہ جندول درنگا ل میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر ساڑھے آٹھ تولہ سونا لوٹ لیا

پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر لی

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) لویر دیر کے علاقہ جندول درنگا ل میں نامعلوم افراد ایک گھر میں داخل ہوکر گھر کے ما لک کو زد وکوب کرکے گھر سے ساڑھے اٹھ تولہ سونا لیکر فرار ہوگئے گھر کے مالک کی رپورٹ پر پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی پولیس زرائع کے مطابق لویر دیر کے علا قہ درنگال کے رہایشی فضل ربی نے تھانہ ثمر باغ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتا یا کہ گزشتہ رات ایک بجہ کے قریب نامعلوم ملزمان ان کے گھر میں داخل ہوئے پر وہ نیند سے بیدار ہوئے تو نامعلوم ملزمان نے ان کو قابو کرکے انہیں زد وکوب کیا اور گھر میں موجود ساڑ ھے اتھ تولے سونا لیکر فرا ر ہو گئے ثمر باغ پولیس نے فضل ربی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں