عمران خان کا خیبر پختونخواہ حکومت کے خر چے پر جامعہ ملا کنڈ میں طلبہ سے سیاسی خطاب قابل مذ مت ہے،سابق سینیٹر زاہد خان

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:51

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکز ی تر جمان و سابق سینیٹر زاہد خان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے جامعہ ملاکنڈ کے مبینہ طور پر سیاسی مقاصد کے استعمال پر شد ید ر د عمل کا اظہار کر تے ہو ئے وفاقی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہزاروں اساتذہ بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے ہے ،متاثرہ اساتذہ کے مطالبات پر توجہ د ینے کی بجائے ایک سیاسی پارٹی کا چیئرمین خیبر پختون خواہ حکومت کے خر چے پر ہیلی کا پٹر کا بے در یغ استعمال اور جامعہ ملا کنڈ میں طلبہ سے سیاسی خطاب قابل مذ مت ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس کو ئی سرکاری عہدہ نہیں انہوں نے کس حیثیت سے سرکاری جامعہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے یونیورسٹی میں کلاسز بند جبکہ سیکورٹی کے نام پر ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے یونیور سٹی کو چھاونی میں تبد یل کرنا کہاں کا انصا ف ہے،انہوں نے ہائیر ایجوکیشن اور وفاقی حکومت سے مذکورہ واقعہ کی تحقیق اور ذمہ داران کے خلا ف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں