لوئردیر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس،

امتناع قادیانیت ارڈیننس پر عمل درآمد کیا جائے،مفتی شہاب الدین پوپلزئی، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ تمام مسلمانو ں کی ذمہ داری ہے،قاضی احسان احمد

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:21

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لوئر دیر کے زیر اہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس ،ہزاروں افراد کی شرکت ،کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لوئر دیر کے امیر مولانا عمران خان نے کی ، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی ترجمان محسن محمود مبارکزئی نے ادا کئے،مقررین نے عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی،ختم نبوت کانفرنس میں مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین سمیت لوئر دیر کے تمام سیاسی ،سماجی حلقوں،وکلائ برادری،سول سوسائٹی اور مذہبی رہنما?ں کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لوئر دیر کے زیر اہتما م عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،کانفر نس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خیبر پختونخوا کے امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت قانون میں ترمیم یا تبدیلی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،قادیانی اس وقت ملک کے لئے زہر قاتل ہیں ،اور ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں،قادیانیوں کے ناپاک چالوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کراچی کے اسکالر مولانا قاضی احسان احمد نے کہا کہ منکرین ختم نبوت ،ملک وملت کے غدار قادیانی پاکستان کے لئے سیکیورٹی ریسک ہیں۔اعلی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے،حکومت ان کی منفی سرگرمیوں کو روک دیں۔بصورت دیگر شمع رسالت کے پروانے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ا نھوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔تحفظ ختم نبوت کے لئے ائین کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امتناع قادیانیت ارڈیننس پر عمل درآمد کیا جائے۔تاکہ قادیانیوں کے منفی عزائم کا بروقت اور فوری خاتمہ ہو۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان کے امیر قاری اکرام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی دیمک کے طرح اسلام کو چاٹ رہے ہیں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ تمام مسلمانو ں کی ذمہ داری ہے۔

عقید ہ ختم نبوت کے لئے صلاحیتیں بروئے کار نہ لا سکے تو دنا و آخرت کا خسارہ ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لوئر دیر کے امیر مولانا عمران خان حقانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہم سب ایک ہیں۔حکومت ائین اور قانون کے باغیوں کا محاسبہ کرے۔ملک خداداد پاکستان کے غیور مسلمان ائین اور قانون کے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے مضامین کوشامل کیا جائے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لوئر دیر کے سرپرست مولانا فضل وہاب نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کے بڑھتی ہوئے سرگرمیوں کو روکے۔اسمبلی میں حلف نامے میں تبدیلی کے حوالے سے کوشش کرنے والے افراد کو بے نقاب کیا جائے ائین اور قانون پاکستان کے رو سے مقدمہ چلا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔کانفرنس کے قرار داد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لوئر دیر کے ضلعی اسکالر مفتی عرفان الدین نے پیش کئے۔کانفرنس میں جمعیت علمائ اسلام ،جماعت اسلامی ،پاکستان پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ نون کے قائدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں