دیر بالا میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لوگ خوف کے مارے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ، جھٹکوں سے چند گھروں کو معمولی نقصان ہوا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:04

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) دیر بالا میںجمعرا ت کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئیجس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب محسوس ہوئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جھٹکوں کی شدت اتنی زیادہ نہیں تھی جس کی وجہ سے کسی بھی علاقے سے کسی کے جاں بحق ہونے یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم جھٹکوں کی شدت سے چند کچے گھروں کی دیواروں اور چھتوں کو معمولی نقصان ہوا جس سے چند افراد زخمی ہوگئے۔

جھٹکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد دی۔ امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کو دوبارہ گھروں کے مکمل معائنے تک وہاں رہائش اختیار کرنے سے روک دیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد قریبی ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں موجود رہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں