عوام وسیکورٹی فورسزکے مشترکہ تعاون سے ہی دیر لوئر میں مکمل امن قائم ہوگیا ،ڈی پی او

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:01

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسردیر لوئر نوشیرخان نے کہا ہے کہ عوام اور سیکورٹی فورسزکے مشترکہ تعاون سے دیر لوئر میں مکمل امن قائم ہوگیا ہے اور کسی کو امن وامان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے اور قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ وہ اتوار کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشیرخان تھانہ خال کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پیز شیر ولی خان ، فخر عالم ایس ایچ او یونس الرحمن اور علاقے مشران بلدیاتی نمائندے کثیر تعداد موجود تھے مقامی مشران نے کھلی کچہری میں بتایا کہ علاقے میں منشیات فروشی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے اور نوجوان نسل چاروں اطراف سے منشیات کے دلدل میں پھنس چکے ہیں جسکی وجہ سے ان کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہیںمقامی مشران نے خال بازارمیں ٹریفک کے بڑھتی ہوئی مسائل پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور خال جاپان پل کے دونوں اطراف پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کر نے کا مطالبہ کیا ملک محمد زیب اور دیگر مشران نے پولیس کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر جعلی مقدمات درج کر نے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے آیندہ کیلئے سیاسی بنیادوںپرمقدمات درج نہ کرنے کا مطالبہ کیا کھلی کچہری کے شرکاء نے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے ہر قسم کے تعاون کا اعلان کیا ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نو شیر خان نے مقامی مشران کو یقین دلایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جلدی آپریشن شروع کیا جائے گا اور منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی کیونکہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کے مشترکہ دشمن ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں