1970 سے جمہوری آواز کے بعد دیر جماعت اسلامی کا گڑھ رہا ہے ، ہم نے علاقے کو خوبصورت و ترقی یافتہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے ، قوم اگر پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرکے امن و روزگار چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

صوبائی زیر بلدیات عنایت اللہ خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

منگل 3 اکتوبر 2017 19:12

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ 1970 سے جمہوری آواز کے بعد دیر جماعت اسلامی کا گڑھ رہا ہے اور جماعت اسلامی عوا م کی خدمت میں مصروف عمل ہے،ہم نے دیر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ قوم اگر پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرکے امن و روزگار چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، موجودہ حالات میں پوری قوم کیلئے جماعت اسلامی ہی امید کی کرن ہے،جے آئی باصلاحیت ، دیانت اور جمہوری روایات کیلئے مثالی جماعت ہے۔

وہ منگل کو دیر بالا تحصیل برائو ل میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر شہاب الدین خان ، پی پی پی کے ویلج ناظم اول خان ، جان عالم خان ، حکیم خان ، بادشاہ عالم خان ،جمشید خان اور دیگر کا اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ناظم برائول جہان عالم خان اور زونل امیر جماعت اسلامی اجمل خان نے بھی خطاب کیا ۔

عنایت اللہ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس مستقبل کا خاکہ اور وژن موجود ہے اور پوری قوم نے جماعت اسلامی سے امیدیںوابستہ کر لی ہیں ۔ ملک میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔ اس وقت 21 کروڑ عوام پر ایک ہزار خاندان حکومت کر رہے ہیں جو کرپٹ ہیں ۔یہ قومی مجر م ہیں ۔جماعت اسلامی نے سراج الحق کے قیادت میں کرپٹ عناصر کے خلاف علم بغاوت بلند کی ہے قوم ساتھ دیں ۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کے لیے جماعت اسلامی امید کی کرن ہے ۔جماعت اسلامی صلاحیت ، دیانت اور جمہوری روایات کے لیے مثالی جماعت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دیر بالا اور خیبرپختونخوا کو ترقی دینے کے پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے اور لوگ واضح فرق محسوس کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دیر بالا کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ہمارے منصوبوں میں معیار کے ساتھ شفافیت بھی نمایاں ہیں۔ہماری قیادت دیانتداری کے ساتھ کام کرتی ہے ہم خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 2018کے انتخابات میںکاکردگی کی بنیاد پر حیران کن نتائج آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں