تیمرگرہ،وطن کی حفا ظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کے خلاف سازشو ں کو ناکام بنانا ہو گا،سماجی شخصیت محمد حیات خان

پیر 2 اکتوبر 2017 20:21

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء)وطن کی حفا ظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کے خلاف سازشو ں کو ناکام بنانا ہو گا ان خیا لات کا اظہار سماجی شخصیت محمد حیات خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور دشمن پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان کا تحفظ نہ صرف پاک فوج کی ذمہ داری ہے بلکہ عوام پر بھی بھاری ذم داری عاید ہوتی ہے کہ وہ پاک فوج کی شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کے لئے اپنا کر دار ادا کریں انھوں نے کہا کہ پا کستان ہماری ماں ہے اور ایک ماں کی طرح ہم پر اپنے ملک کی تحفظ اور عزت و احترام فر ض ہے انھوں نے عوام اور سیاسی جماعتوں کے قایدین سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور تحفظ کے لئے متحد ہو جائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں