لویردیر جرائم کے خاتمہ کیلے عوام وپولیس ایک پج پر ہیں ،اسی سلسلے محکمہ پولیس کیساتھ ہر قسم تعاون جاری رہے گا، شرکاء

ہفتہ 30 ستمبر 2017 19:49

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) محکمہ پولیس کے متعلق عوامی مسائل کی فوری حل کیلے دیر لویر پولیس کی جانب سے پولیس تھانہ زیمدارہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی پی او لویر دیر نوشیر خان ڈی ایس پی سرکل شیرولی خان ٹریفک انچارج شاد محمد خان ایس ایچ او وزیر زادہ خان بلدیاتی نمائیدگان مشران علاقہ اور پولیس احکام نے شرکت کے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوے مشران علاقہ نا ظم شگی حیدر علی جنرل کونسلر محمد علی بلق خان چیرمین سبحان اللہ جرل کونسلران ارشد علی احمد شاہ ودیگر نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلے عوام اور پولیس ایک پج پر ہے اور اسی سلسلے محکمہ پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون جاری رہے گا اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ زیمدارہ میں مقامی پر تنازی کے حل کیلے ڈی ار سی دفتر کا قیام سوختی لکٹری لے جانی کی اجازت اور زیمدارہ بازار میں ٹر یفک اہلکاران کی تعیناتی کے مطالبات کئے اس موقع پر نوشیر خان نے کہا کہ میدان کے عوام نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہے اور یہاں وجہ ہے کہ میدان میں مثالی امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں کوئی غفلت پرداشت نہیں کی جائیگی بعدازاں ڈی پی او نوشیر خان نے تھانہ زیمدارہ پولیس دربارسے بھی خطاب کیا اور پولیس جوانوں کو درپیش مسا ئل سنیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں