اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میں کوئی جلدی نہیں شاہ محمود قر یشی اور خورشید شاہ دونوں نے رابطہ کیا ، جماعت اسلامی مشاورت کے بعد فیصلے کرے گی

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 ستمبر 2017 21:09

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میں کوئی جلدی نہیں شاہ محمود قر یشی اور خورشید شاہ دونوں نے رابطہ کیا ، جماعت اسلامی مشاورت کے بعد فیصلے کرے گی
لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میں کوئی جلدی نہیں شاہ محمود قر یشی اور خورشید شاہ دونوں نے رابطہ کیا ہے تاہم جماعت اسلامی مشاورت کے بعد فیصلے کرے گی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز کوٹو ہائیڈ پاور پر اجیکٹ کے دروہ کے مو قع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ سینٹ سیشن کے آخری روز پی پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے الیکشن ریفامز کے حوالے سے بل لایا اور اس بل میں اپوزیشن کے دیگر جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی جس کی بنیاد پر شکست کا سامنا کرنا پڑا انھوں نے کہاکہ اس روز وہ خود اجلاس میں پارٹی پروگرامات میں مصروف تھا اس وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہوسکا اگر ان کو پہلے سے پتا ہوتا تو ضرور اجلاس میں شرکت کرتا سراج الحق نے مذید کہاکہ اپوزیشن لیڈ ر کی تبدیلی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈ ر سیدخورشید شاہ نے ان سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے اور اس حوالے سے تین اکتوبر کو اسلام آباد میں اس ان سے ملاقات ہوگی جبکہ پی ٹی ائی کے شاہ محمود قر یشی نے بھی رابطہ کیا تو ان سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے انھوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کے دوسرے اراکین سے باہمی مشاورت کے بعد میرٹ پر فیصلہ کریں گے سراج الحق نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے حوالے سے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور الیکشن میں اس بنیاد پر حصہ لیا کہ جمہوریت کو فروغ ملے جبکہ کم ووٹ ملنے پر الیکشن کارگردگی کا جائزہ لیا جا رہاہے اوراپنے غلطیوں کی کمی آئندہ عام انتخابات میں وہ نہیں دہرے گے ، انھوں نے کہاکہ این اے فور پشاور کے ضمنی الیکشن میں اس بنیاد پر سیاسی میدان میں ہے تاکہ دوسرے جماعتیں یہ نہ کہے کہ جماعت اسلامی الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں