شبقدر،دیرنہ دشمنی کا شا خسانہ، فائرنگ کے نتیجے میں خا تون سمیت تین افراد جاںبحق

جمعرات 28 ستمبر 2017 19:01

شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) دیرنہ دشمنی کا شا خسانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خا تون سمیت تین افراد جان بحق۔تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ۔ملزم کی گر فتاری کے لیے کوششیں جاری۔تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز شبقدر تھانہ سرو کلی کے حدود میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ۔دیرینہ دشمنی کی بناء پر صدیق والد سیف اللہ نے فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت تین افراد کو موت کے گھا ٹ اتار دیا ۔قتل ہو نے والے افراد میں جمیلہ دختر افضل خان ،افضل خان والد فضل اور ابوذر والد مثل خان شا مل ہیں ۔تھانہ شبقدر پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر ہسپتال لائے گئے جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے ملزم کی گر فتارء کے لیے کوشش شروع کی ہے۔جبکہ تھانہ میں صدیق والد سیف اللہ کے نام سے ایف آر درج کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں