جہانگیر ترین بال بال بچ گئے،پائیلٹ نے مہارت سے ہچکولے کھاتے ہیلی کاپڑ کو کنٹرول تو کر لیا اترانے میں کامیاب نہ ہو سکا،جلسہ گاہ کی بجائے بنی گالہ واپس چل دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 17:01

دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے راہنماجہانگیر ترین کاہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا ،پائیلٹ نے مہارت سے ہچکولے کھاتے ہیلی کاپڑ کو کنٹرول کر لیا مگر دیر بالا اترانے میں کامیاب نہ ہو سکا،جلسہ گاہ کی بجائے بنی گالہ واپس چل دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو تحریک انصاف کے راہنماجہانگیر ترین جلسے میں شرکت کرنے کیلئے دیر بالا جا رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر ہچکولے کھانے لگ گیا۔پائیلٹ نے مہارت سے ہچکولے کھاتے ہیلی کاپڑ کو کنٹرول کیا مگر پائلٹ ہیلی کاپٹر دیر بالا اترانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور جلسہ گاہ کی بجائے بنی گالہ واپس چل دیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں