دیربالا میں مکان میں آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جل کرجاں بحق، 2 افراد زخمی

آگ جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

اتوار 24 ستمبر 2017 14:00

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2017ء) دیربالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق دیربالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کی زد میں آکربچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں 15 سالہ مریم، 13 سالہ نسرین، 14 سالہ وریشہ، 16 سالہ تسلیم ،15 سالہ ثمینہ اور 3سالہ مدثر شامل ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ کمرے میں جنریٹر کے شارٹ سرکٹ کے باعث گھاس پھوس کے ڈھیرمیں لگی، فائربریگیڈ کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جب کہ مکان جل کر راکھ ہوگیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں