دیربالا ،مکان میں آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جل کرجاں بحق،2فراد زخمی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:41

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) دیر بالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے بچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دیربالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان میں جنریٹرکے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی زد میں آکربچے سمیت 6 لڑکیاں جھلس کرجاں بحق جب کہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں 15 سالہ مریم، 13 سالہ نسرین، 14 سالہ وریشہ، 16 سالہ تسلیم ،15 سالہ ثمینہ اور 3سالہ مدثر شامل ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق آگ کمرے میں جنریٹر کے شارٹ سرکٹ کے باعث گھاس پھوس کے ڈھیرمیں لگی، فائربریگیڈ کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جب کہ مکان جل کر راکھ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں