تیمرگرہ ، صوبائی حکومت نے 24ستمبر تک اساتزہ کو نئے ایکٹ پر اعتماد میں نہیں لیا تو احتجاجی تحریک شروع کرینگی,تنظیم اساتذہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:54

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء)تنظیم اساتذہ لویر دیر نے ڈیڈ لاین دیتے ہوئے خبر دا ر کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے 24ستمبر تک اساتزہ کو نئے ایکٹ پر اعتماد میں نہیں لیا تو صوبہ بھر کے اساتذہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے اس حوالے سے تنظیم اساتذہ لویر دیر کا ایک اجلاس تیمر گرہ میں زیر صادرت سید محمد شاہ باچہ نگران شعبہ بہبودکے پی کے منعقد ہو ا جس میں شفیق الرحمان ،صدیق آحمد،عبدلحمید جان ،بہادر سید، اکرا م اللہ و دیگر نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد شاہ باچہ نے کہا کہ اساتذہ کرام اور ارکان اسمبلی کی شدید مخالفت کی وجہ سے صوبائی حکومت نے متنازعہ سروس ایکٹ کو اسمبلی میں پیش نہیں کیا تاہم اگر 24ستمبر تک صوبائی حکومت نے مزکورہ ایکٹ کے بارے میں اسا تذہ تنظیموں کے قایدین کو اعتماد میں نہیں لیا تو صوبہ بھر کے اسا تذہ صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے انھوں نے ایکٹ کی مخالفت پر ارکان اسمبلی کا شکریہ اداکیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں