تیمرگرہ ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرمہنگائی کا بم گرا دیا گیا ا ضافہ کو واپس لیا جائے، مولانا محمد نبی شاہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:54

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پرمہنگائی کا بم گرا دیا گیا بجلی کی قیمتوں میں ا ضافہ کو واپس لیا جائے بصورت دیگر عوام بجلی کے استعمال کا بائیکاٹ کرینگے ان خیا لات کا اظہار جے یو ائی تحصیل تیمرگرہ کے آمیر مولانا محمد نبی شاہ ،جما عت اسلامی کے میاں شاکراللہ ، پی پی پی لویر دیر کے سیکر ٹری اطلاعات عالم زیب ایڈو کیٹ، نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر اپنے الگ الگ اخباری بیا نات میں کیا انھوں نے کہ ایک تو لویر دیر میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج اور کاوبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ رہی سہی کثر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے پورا کر دی انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں پہلے سے زیا دہ ہے لیکن نیپرا نے بجلی کی قیمت مین فی یو نٹ 3 روپے 90پیسہ مزید اضافہ کرکے صا رفین پر مہنگا ئی کا بم گر ادیا عوام پہلے سے بھا ری بھر کم بجلی کے بلوں سے نالا ں ہیں عوام اس کے متحمل نہیں ہوسکتے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے بجلی کی چوری میں اضا فہ ہو گا انھوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضا فہ کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں