گوالدئ عوامی تحریک دیر بالا کا مطالبات کے حق پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،روڈ بلاک

بدھ 20 ستمبر 2017 19:11

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) گوالدئ عوامی تحریک دیر بالا کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ روڈ کی فنڈ بندش اور سندری پبلک ہیلتھ سکیم میں مبینہ خرد برد کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ۔ احتجاج کی قیادت چیرمین گوالدئ عومی تحریک ملک بختیار ایڈووکیٹ صدر ، مولانا آمیر سلطان جنرل سیکرٹری ابراہیم خان ملے زے نے کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوالدئ روڈ کیلئے کروڑوں روپے کا اعلان ہوچکا ہے لیکن روڈ پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا جسکی وجہ سے حادثات میں کئی قیمتی جانے ضائع ہوچکی ہے اور سندرئی پبلک ہیلتھ سیکم کے لیے 46لاکھ کی خطیررقم منظورہوچکی ہے جوٹھیکہ دار اور محکمہ کی ملی بھگت سے ضائع ہورہی ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہی ہیں بعدازاں مظاہرے میں چیف آف کوہستان وایم پی اے محمد علی خان نے بھی شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 19تاریخ تک اپنے قوم کو فنڈریلیز کی خوشخبری سنائوں گا اور میں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا ٹائم لیا ہے اگر 19تاریخ کو ہمیں فنڈ زریلیز نہ کیا گیا تو اسمبلی حال کے سامنے دھرنا دینگے جس کی قیادت میں خود کروں گا ہم اپنے حق کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں