لوئر دیر،2سال گزرنے کے باوجود آسمانی بجلی سے متاثرہ مالک مکان نے حکومتی امداد کا معاوضہ نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دیدی

بدھ 20 ستمبر 2017 19:11

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) لوئر دیر،2سال گزرنے کے باوجود آسمانی بجلی سے متاثرہ یوسی رباط کے مالک مکان نے حکومتی امداد کا معاوضہ نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

تیمرگرہ میں اخباری نمائندوں کو اپنی فرہاد سناتے ہوئے امیربادشاہ ولد معتبر خان سکنہ غوزنو بانڈا نے کہاکہ گزشتہ سال 5جون2016کو انکی گھر پر اسمانی بجلی گری تھی جس سے انکے چار کمروں کی گھر مکمل تباہ ہو ا تھا ، انہوں نے کہاکہ اسمانی بجلی گرنے کے نتیجے 2تولہ سونا، 60عدد چارپائیاں، 50رضائیاں، 20کمبل، 6عدد بکس، 6پھنکے ،6 عدد الماری سمیت کل 30لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے امداد کی غرض ایک لاکھ روپے معاوضہ منظورہوا تھا مگر افسوس دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال انکو چیک نہیں ملا ، انہوں نے کہاکہ قدرتی افت سے انکو کافی متاثر کیا ہے اور اب غربت کی وجہ سنکے بچے سکول جانے سے بھی محروم ہے، انہوں نے کہاکہ وہ روزانہ ڈپٹی کمشنر افس بلامبٹ کا طواف کرتے ہیں مگر وہاں مبینہ طور پر دفتری عملہ انکا چیک انکو دیکھنے میں ٹال مٹول سے کام لئے رہے ہیں ،انہوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک ، کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن ، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر اور ضلعی ناظم لوئر دیر سے ہمدردانہ مطالبہ کیا ہے کہ انکے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور ڈی سی افس میں دستخط شدہ چیک انکو دیاجائے بصورت دیگر ڈی سی افس کے سامنے خودسوزی پر مجبور ہوں گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں