لوئردیر،تھانہ خال کے ایماندار ایس ایچ او کا تبادلہ کیا گیا تو ہم ہزاروں عوام کیساتھ بطور احتجاج سٹرکوں پر ہوں گے، قاضی عبدالسلام

بدھ 20 ستمبر 2017 19:09

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) تھانہ خال کے ایماندار ایس ایچ او کا تبادلہ کیا گیا تو ہزاروں عوام کے ساتھ بطور احتجاج سٹرکوں پر ہوں گے، ایس ایچ او یونس رحمان ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس افیسر ہے انکا تبادلہ علاقے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے، ان خیالات کا اظہار بروز بدھ سابق جنرل کونسلر و جماعت اسلامی اسیگی درہ کے مقامی امیر قاضی عبدالسلام اور جنرل کونسلر محمد علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او یونس الرحمن نے علاقہ سے منشیات فروشی ،چوری ڈکیتی اور کارلفٹنگ کا خاتمہ کرکے علاقہ میں مثالی امن قائم کر دیا جبکہ جرائم میں مکمل کمی واقعی ہوئی ہے اور منشیات فروشوں غنڈہ گردوں اور پولیس کو زیر اثر لانے کا دھندہ خاتمہ کیا گیاانھوں نے کہاکہ چند نام نہاد سیاسی لوگوں کی پولیس محکمہ میں مداخلت کا راستہ رکھا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں سے علاقے میں ان کاموں کی سر پرستی کرنے بوکھلاہٹ کے شکار ہے انھوں نے کہاکہ محکمہ پولیس آزاد ادارہ ہے اور اس میں کسی قسم کی سیاسی مد اخلت قابل قبول نہیں اگر ایس ایچ او یونس الرحمن و دیگر عملے کا جرائم پیشہ عناصر کے مطالبہ پر تبادلہ کیا گیا تو یونین کونسل رباط کے ہزاروں عوام پشاور دیر مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں