دیر پائین میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز ، 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے انسداد پولیو قطرے 21ستمبر تک پلائے جائیں گے

پیر 18 ستمبر 2017 18:42

لو ئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ضلع دیر پائین میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا سہ روزہ پولیو مہم 21ستمبر تک جاری رہے گا جس میں دو لاکھ92ہزار 270بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے میں سہ روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈی سی لوئیر دیر عطاء الرحمن اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شو کت علی نے مشترکہ طور پربچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر آغاز کر دیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ کو ار ڈینٹر ڈاکٹر ارشاد رلی روغانی اور پولیو فوکل پرسن زکریا بھی موجودتھے ،ڈی سی لوئیر دیر عطاء الرحمن اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے فیلڈ میں تعینات پولیو ورکرز کا معائنہ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شو کت علی نے کہاکہ سہ روزہ پولیو مہم کیلئی946ٹیمیں تشکیل سینے کے ساتھ ساتھ 216ایر یا سپر وائزر 46یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور 70مانیٹرنگ کی ٹیمیں قایم کی گئی ہے ڈی سی لوئیر دیر عطاء الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس کا اعلاج ممکن ہے پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ انکاری والدین کے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا انھوں نے کہاکہ سہ روزہ پولیو مہم کیلئے سیکورٹی کی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں انھوں نے تمام مکتبہ فکر افراد سے اپیل کی کہ وہ اس قومی فریضہ میں محکمہ صحت کا ساتھ دے کر معاشرے کو صحت مند اور معذور ہونے سے بچائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں