لو ئیر دیر، اساتذہ کے سول سروس رولز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ،بعض اساتذہ دشمن عناصر ایجوکیشن ایکٹ کیخلاف گمراہ کن پر وپیگنڈہ کرنے پر اتر آئے ہیں،ڈائر یکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا محمدرفیق خٹک

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:50

لو ئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن صوبہ خیبر پختون خواہ کے ڈائر یکٹر محمدرفیق خٹک نے دو ٹوک الفاظ میںواضح کیا کہ اساتذہ کے سول سروس رولز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی بعض اساتذہ دشمن عناصر ایجوکیشن ایکٹ کے خلاف گمراہ کن پر وپگینڈہ کرنے پر اتر ائے ہیں ایجوکیشن سروس ایکٹ میں کسی بھی ملازم کو گورنمنٹ سروس رولز سے باہر نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول شمشی خان میں تعلیمی بورڈ ملاکنڈ میں نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری عبدالوالی خان کی اعزاز میں ویلکم پارٹی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سیکرٹری بورڈ عبدالوالی خان،ڈی ای او داکٹر حافظ محمد ابراہیم ،پرنسپل آفتاب عالم خان،اور پرنسپل عبدالحمید ناصری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈیٰ ڈی ای او محمد ریاض،اے ڈی او علی حیدر اے ڈی او فیاض الدین کے علاوہ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد ہمایون خان جنرل سیکرٹری پر نسپل صلاح الدین خان اور مختلف سکولز کے پر نسپلز اور ہیڈ ماسٹرز موجود تھے،محکمہ تعلیم کے صوبائی ڈائر یکٹر محمد رفیق خٹک نے کہاکہ وہ بحیثیت صوبائی ڈائر یکٹر صوبہ بھر اساتذہ کو یقین دلاتا ہوں محکمہ تعلیم اور نہ ہی صوبائی حکومت ایسا کوئی ڈارفٹ تیار نہیں کر رہی جو استاد دشمن ہو جب تک میں کرسی پر ہو تو نہ بند کمرے میں فیصلے ہونگے اور نہ ہی اساتذہ دشمن فیصلے کیے جائیں گے محمد رفیق خٹک نے کہاکہ بعض اساتذہ دشمن عناصر ایجوکیشن سروس ایکٹ کے خلاف گمراہ کن پر وپگینڈہ رچا رہے ہیں ایجوکیشن سروس ایکٹ کو حتمی شکل نہیں دیا گیا اس ایکٹ میں 40ہزار اساتذہ کو مستقل کرنا سمیت ٹائم سکیل دیا جا رہاہے ایجوکیشن سروس ایکٹ کو اساتذہ مشاورت کے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھائے گے انھوں نے کہاکہ وہ استاد کی بے چینی برداشت نہیں کرتے اور جو فیصلہ کیا جائیگا وہ استاد کے بہتر مفاد میں کیا جائیگا صوبائی ڈائر یکٹر محمد رفیق خٹک نے کہاکہ اساتذہ کی معیار بڑھانے کیلئی80کروڑ روپے کی خطیر فنڈز مختص کرنے کی باقاعدہ منظوری دی ہے اور جلد صوبے کے مختلف کیڈرز کے ساتذہ کو تر بیت کا سلسلہ شروع کیا جا رہاہے انھوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ جون2018ء سے قبل صوبہ بھر کے تمام سکولوں کی چار دیواری مکمل کی جائے گی انھوں نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں میں سرکاری سکولوں میں بہتری ائی ہے اور ایک لاکھ 61ہزار طلباء پر ائیویٹ سکولوں سے اکر سرکاری سکولوں میں داخل کرایا گیا ہے جوکہ بڑی کامیابی ہے انھوں نے اساتذہ پر زورد یا کہ حکومت نے خاطر خواہ مراعات دیے اب اپ کافرض بنتا ہے کہ اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی سے گریز اور کما حقہ طلباء کی صحیح تر بیت پر توجہ دے اس موقع پر انھوں نے شمشی خان ہائی سکول میں چار اضافی کمروں،پانی کیلئے کنواں کی تعمیر اور گراونڈ کی تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں