ہری پور، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ناظم ڈھینڈہ ملک حق نواز ہلاک ،بچے سمیت2افراد زخمی ،قاتل فرار ، نعش پوسٹما رٹم کیلئے ہسپتال منتقل ، تحصیل کونسل کااجلا س ممبران کا بائیکاٹ ،قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ ،مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ پی ٹی آئی کے تحصیل کو نسل کے ممبر ناظم ڈھینڈہ ملک حق نواز ناجی قتل بچے سمیت2افراد زخمی قاتل آلہ قتل لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب نعش پوسٹما رٹم کے لیے ہسپتال منتقل بعد زاں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی گئی قتل کے خلاف تحصیل کونسل کے اجلا س میںممبران کا بائیکاٹ قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ پولیس نے ورثاء کی جانب سے نامزد چار قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درجکرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے تفصیلات کے مطابق تھانہ کھلا بٹ ٹائون شپ کی حدود کالس کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تحصیل کو نسل کے ممبر اور ناظم ڈھینڈہ ملک حق نواز ناجی کو گھر کے قریب جنرل سٹور پر پاس سوزوکی نمبر نامعلوم جس پر چار ملزمان جدید اسلحہ سے لیس سوار تھے اند ھا دھند فائرنگ کر کے موقع پر قتل کر دیافائرنگ کے نتیجے میں قریب کھڑے ارشد اور اس کا دس سالہ بیٹا فہد ولد ارشد ساکنان کالس شدید زخمی ہوگیا پولیس سمیت دیگر ریسیکیو اداروں نے لاش اور دونوں زخمیوںکو طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل جہاں زخمیوں سے بھی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے مقتول کے پوسٹمارٹم کے بعدلاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ورثاء کی جانب سے پولیس کو دیے گے بیان میں قاتلوں عامر،خرم ،حنیف اور عادل پسران نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس نے اگلے دو دنوں میں گرفتاری کا عندیہ بھی دیا ہے قتل کی خبر علاقہ میںجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ضلع ناظم عادل اسلام ،نائب ناظم آغا شبیر احمد ،تحصیل ناظم طارق خان ،نائب ناظم احسن شاہ ،ممبران ضلع کونسل ،تحصیل کو نسلر اہلیان علاقہ کا جائے قتل اور ہسپتال میںجم غفیر قاتلوںکی گرفتار ی کا مطالبہ کرتے رہے ادھر ڈسٹرکٹ پولیس افسر ند یم شہزاد بخاری ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر صابر خان ،اشتیاق خان بھی موقع پر پہنچ گئے اور شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ پرامن رہیں قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے گئی واقعہ کے بعد تحصیل کونسل کے اجلاس میں دیگر بلدیاتی ممبران نے احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ کرکے گرفتاری کی جلد گرفتاری کامطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ مقتول علاقہ ڈھنیڈہ کے ناظم بھی تھے جن کو نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے نمازہ جنازہ میں ضلع ناظم سمیت دیگر بلدیاتی نمائدگان کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں