دو سال بعد تحصیل واڑی کونسل چوتھی بار الیکشن کرانے کے بعد مکمل ہوگیا

تین بار پہلے سات،سات ووٹوں سے برابر رہا ، جماعت اسلامی کے حسین احمد بلامقابلہ تحصیل ناظم واڑی جبکہ مشتاق محمد تحصیل نائب ناظم منتخب ہوگئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:58

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) دو سال بعد تحصیل واڑی کونسل چوتھی بار الیکشن کرانے کے بعد مکمل ہوگیا ،تین بار پہلے سات،سات ووٹوں سے برابر رہا ۔ جماعت اسلامی کے حسین احمد بلامقابلہ تحصیل ناظم واڑی جبکہ مشتاق محمد تحصیل نائب ناظم منتخب ہوگئے ۔ جبکہ متحدہ قومی محاذ کے گروپ نے کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کرائی ، الیکشن کیلئے پبلک نوٹس نہیں دیا جبکہ سپریم کورٹ میں کیس بھی چل رہا ہے۔

متحدہ قومی محاز کا دعوی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل واڑی کا نظامت کا معاملہ تین بار پہلے ٹا ئی ہونے کی وجہ سے کھٹائی میں پڑگیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے جماعت اسلامی کے دو منحرف اراکین کی رکنیت ختم کرنے اور ان کی جگہ پر جماعت اسلامی کے مخصوص نشستوں پر متبادل اراکین کی نامزدگی کے بعد گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر اے سی واڑی مسعود جان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امجد علی کی نگرانی میں سخت سیکورٹی انتظامات میں تحصیل کونسل کے انتخابی عمل مکمل کرلیا گیا جس کے مطابق کونسل کے کل چودہ اراکین میں نو اراکین نے الیکشن میں حصہ لیا جبکہ تحریک انصاف ،اے این پی اور مسلم لیگ ن کے منتخب ممبران نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی محاذ کے نائب نظامت کے امیدوار سیدشاہ نے بتایا کہ ایک تو ہمیں جمعرات کے روز والے الیکشن کیلئے پبلک نوٹس نہیں بھی دیا گیا تھا جبکہ بدھ کے شام فون پر بتایا جس وقت ہم واڑی سے بہت دور تھے سیدشاہ نے کہا کہ ہمارا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس لئے ہم ان دو وجوہات کی بناء پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ ریٹرنگ آفیسر کے آفس میں انتخابی نتائج کے مطابق جس میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار تحصیل ناظم حسین احمد اور نائب ناظم مشتاق محمد نے بالترتیب نو نو ووٹ حاصل کرکے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ،تحصیل نظامت کے کامیابی کا اعلان ہوتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے ٹی ایم اے آفس کے سامنے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ،ضلعی امیر حنیف اللہ ایڈوکیٹ ،سابق ایم پی اے ملک بہرام خان ۔

تحصیل ناظم دیر میر مخزن الدین و دیگر نے کہا کہ واڑی کی تحصیل حکومت علاقے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی جس کی وجہ سے علاقے میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے تھے اب انشاء اللہ تحصیل سیٹ آپ بننے سے تحصیل واڑی میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں