دیربالا، پاک فوج نے ملاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی کے خاتمے ودیگر سرگرمیوں کیساتھ تعلیم پرخصوصی توجہ مرکوز کی ہے ،کرنل فرخ فاروق

آکسفورڈ یونیورسٹی پرنٹنگ پریس کے ماسٹر ٹرینرز نے دیربالا کے سات سو کے قریب استاتذہ کے جدید اور تیکنکی بنیادوں پر اعلی ترین ٹریننگ استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمانڈر آپریشنل

بدھ 13 ستمبر 2017 21:27

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمانڈر آپریشنل کرنل فرخ فاروق نے کہا کہ پاک فوج نے ملاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی کے خاتمے اور حالات کو نارمل کرنے کے بعد دیربالا میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پرخصوصی توجہ مرکوز کی ہے ،اس لئے پاک آرمی کے تعاون سے آکسفورڈ یونیورسٹی پرنٹنگ پریس کے ماسٹر ٹرینرز نے دیربالا کے سات سو کے قریب استاتذہ کے جدید اور تیکنکی بنیادوں پر اعلی ترین ٹریننگ استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کرنل فرخ فاروق نے پناہ کوٹ آرمی بریگیڈ اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حالات بہتر ہونے کے بعد اولین سطح پر لواری ٹاپ کو شدید برفباری میں کھولا رکھنے، ضلع کے تمام علاقوں میں عوام کے تعاون سے قومی دنوں کو بھرپور طریقے سے منانے ہرسطح پر بہتری کی طرف گامزن ہوئے ۔

(جاری ہے)

تو اب اہم مسئلہ ہمارے آنے والے نسلوں کی بہتری کی طرف ہے اس لئے ہم نے ضلع بھر کے استاتذہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ٹیچر ز کیلئے بہترین ماحول میں سب سے بہتر دو ٹریننگ فیزز کو کلاس منیجمنٹ ،کلاس پڑھائی اور جو نئے طریقے شامل ہوتے جارہے پڑھائی ،اساتذہ اور بدلتے ہوئے ماحول کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔

اور آج مجھے اس ٹریننگ سے بہت زیادہ حوصلہ اور تسلی ہوئی کیونکہ ٹریننگ میں آپ لوگوں کی شمولیت اور اس کی بناء مختلف آرا سامنے آنے پر آگے ہم مزید بڑھ سکتے ہیں ۔فرخ نے کہا کہ اساتذہ کے بہترین اور نئے تقاضوں کے مطابق ٹریننگ سے فائدہ قوم کے مستقبل اور آنے والے نسل ہی کو پہنچے گا۔ہماری کوشش یہی ہے کہ ان ٹریننگ کے ثمرات اساتذہ کے ساتھ ساتھ سے طلباء اور طالبات تک پہنچ سکے۔

اور تعلیم میں بہتری لانے کیلئے پاک فوج سے جتنا ہوسکے وہ پاک فوج کرتے رہے گی۔ اور ٹریننگ کرانے پر پاک فوج آکسفور ڈ یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے فی میل ماسٹر ٹرینر سعدیہ نعیم نے تین مختلف فیزیز میں دیربالا کے سات کے قریب خواتین اور مرد اساتذہ کو لیکچرز دئیے ۔سعدیہ نعیم نے اساتذہ استعداد کار کلاس روم میں پڑھائے کے مختلف طریقہ کار کو جدید تکنیک کے ذریعے کرایا ۔

جبکہ لیکچر کے ساتھ ساتھ اساتذہ سے گروپ ورک بھی کرایا جس میں طلباء کو پڑھانے کے طریقے عملی طورپر بھی کرائے ۔جبکہ شرکاء میں اساتزہ نے کہا کہ اس سے پہلے دو فیز کرائے جاچکے ہیں جس سے ہمیں اب تک بہت فائدہ ہوا اور آج کے سیشن میں ہم سیکھ رہے ہیں جسے آگے ہم سکولوں میں بروے کار لائیں گے۔اساتذہ نے پاک فوج کے اساتذہ اور طلباء کی بہتری کیلئے کاوشوں کو سراہا اور کہا ایسے تربیتی ورکشاپ آگے مزید ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں