سب جماعتیں ملکر بھی پی ٹی ائی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، آئندہ انتخابات میں پارٹی صوبہ بھر میں کلین سویپ کرے گی،صوبائی وزیر محمود خان

جمعرات 7 ستمبر 2017 21:02

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر کھیل و ثقافت اور پی ٹی ائی ملا کنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی پی پی ، اے این پی ، ن لیگ، جماعت اسلامی اور جمعیت علما ء اسلام سب ملکر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، آئندہ انتخابات میں پی ٹیآئی لویر دیر ، اپر دیر سمیت صوبہ بھر میں کلین سویپ کرے گی اے این پی کے سر براہ اسفندیارخان پر ایک دھماکہ ہونے سے ملک سے فرار ہو گئے تھے ایسا شخص ڈرپوک پختونوں کا لیڈر نہیں ہوسکتا ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تحصیل بلامبٹ کے گاوں کو ھیرے میں ایک بڑی شمو لیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی تحصیل بلامبٹ کے ممتاز رہنما اور جنرل کونسلر معشوق جان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی پی کو خیر باد کہہ کر پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب سے پی ٹی ائی لویر دیر صدر بشیر خان ، سنئیر وایس صدر ملک راحت للہ خان ، فخر زمان ،اعظم خان ،تھانے خان، شفیع اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ ایندہ انتخابات میں دیر کے غیور عوام لویر دیر اور اپر دیر کے تمام قومی اورصوبائی اسمبلی کے نشستیں جیت کر عمران خان کے جولی میںڈالینگے انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے قوم کا خزانہ لو ٹا اور قوم کا خون چو سا ان ان کے خلاف نیب نئے کیسز کھو لینگے انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت برما کے مسلمانوں کے خلاف ظلم اور بربریت پر خاموش ہے اور اس حوالے سے عمران خان نے اسمبلی میں تحریک التوا پیش کی ہے انھوں نے اے این پی کی جانب سے لویر دیر میں سیاسی بنیادوںپر سوئی گیس کی تقسیم پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ گیس کنکشن کے لئے لوگوں کو اے این پی کا جھنڈا لگانے پر مجبور کرنا ظلم اور نا انصافی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر محمود خان نے حاجی معشوق جان اور دیگر افراد کو پی ٹی ائی کی ٹوپیاں پہنائی اور ایک گورنمنٹ سکول کی بلڈنگ کی از سر نو تعمیر اور پلے گراونڈ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تیمر گرہ (بیورورپور ٹ ) برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف تحصیل بلا مبٹ غاڑہ کے درجنوں دیہات کے سینکڑوں افراد نے شہید چوک تیمر گرہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور برما حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہر سے جماعت اسلامی کے رہنما ملک شیر بہادر خان ،پی ایس ایف کے رہنما نجیب اللہ اتمانی،سہیل نواب ، ملک جاوید اقبال ایڈوکیٹ، شہاب اتمانی، سلمان ممتاز و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں پر مظالم اور بربریت کی شدید مزمت کی اور کہا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ اور او ائی سی کی خامو شی افسوسناک ہے انھوں نے کہا کہ اگر کسی مسلما ن ملک میں غیر مسلموں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا تو امریکہ اور اقوام متحدہ آسمان سر پھر اٹھاتا انھوں نے اقوام متحدہسے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مسلمانوں کے خلاف مظالم روکنے میں اپنا کردار ادا کرئے اور پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک سے برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں