لوئیر دیر، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جان بحق ،دوسرا شدید زخمی ہوگیا

منگل 5 ستمبر 2017 19:11

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) تحصیل لعل قلعہ کے علاقہ بر خانے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لعل قلعہ تھانہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گر فتاری اور تفتیش شروع کر دئے پولیس زرائع کے مطابق تحصیل لعل قلعہ کے علاقہ بر خانے میں گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے چلتی نان کسٹم پیڈ فیلڈر موٹر کار پر اند ھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عرفان ولد شیر عالم اور سعد ولد روزی خان ساکنان بر خانے میدان شد ید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لعل قلعہ پہنچا دیا گیا جہاں عرفان ولد شیر عالم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ سعد کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ملزمان فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ لعل قلعہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش شروع کر دئیے واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں