پی ٹی آئی دیربالا کے زیراہتمام روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہر

حکومت برما میں مسلمانوں پرہونیوالے پرتشدد اور انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے ،نوید شاہین

منگل 5 ستمبر 2017 19:11

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) تحریک انصاف دیربالا کے جنرل سیکرٹری انجینئرنوید شاہین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طورپر برما میں مسلمانوں پرہونے والے انتہائی پرتشدد اور انسانیت سوز مظالم اور نسل کشی پرنوٹس لیں یا مجاھدین اور عوام کو برما جانے کی اجازت دیں ،کیونکہ برمی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ہم سے پاکستانی مسلمانوں سے برادشت نہیں ہوسکتا۔

وہ منگل کو ان خیالات کا اظہار دیر چوک میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام برمی مسلمانوں پر نسل کشی اور مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اربن ناظم صاحبزادہ ولی ، پی ٹی آئی رہنماء اور سابق ناظم محمد آمیرخان شاہین اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

نوید شاہین نے کہا کہ برمی مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر اقوام متحدہ خاموش کیوں ہے کیونکہ اس لئے اقوام متحدہ کو برما میں ہونے مظالم نظرنہیں آرہا ہے کہ یہ مسلمان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں ،خواتین اور مرد مسلمانوں روہینگیائے شہریوں کے جسم کے ٹکڑے کئے جارہے ہیں ۔کیا ایسے مطالم کوئی حیوانوں سے بھی نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ جب انڈونشیاء کے علاقے ایسٹ تیمور میں عیسائیوں کے صرف علحدگی کے نعرے پر اقوام متحدہ فوری طورپر ایکشن میں آجاتا ہے۔لیکن بر می مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اقوام متحدہ نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

لیکن مسلمان اگر پھراپنے دفاع میں کاروائی کرتا ہے تو اسے دہشتگرد کہلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا برمی حکومت اور انکے حواری سن لیں کہ مسلمان بے غیرت نہیں مسلمان اپنے برمی مسلمانوں پرہونے والے مظالمکابھرپور بدلہ لیں گے۔آمیرشاہین اور ولی اللہ نے کہا کہ اگرحکومت کی کچھ مجبوریاں اور وہ اپنے حکومت وہاں فوج نہیں بھیج سکتی تو مجاھدین اور عوام کو برما جانے کی اجازت دیں جو اپنے مسلمان برمیوں کو برمی حکومت کی مظالم سے نجات اور بدلہ لیں سکے۔مظاہرین نے کہا الجہادالجہاد اور نعرتکبیر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں