لوئیر دیر، عید الاضحی پر 97 ٹریفک حادثات 25ڈیلیوری کیسز ہوئے جن میں 2454مریضوں کا مفت علاج کیا گیا،ترجمان ٹی ایچ کیو ہسپتال

منگل 5 ستمبر 2017 19:11

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) عید الاضحی کے تینوں روز ضلع دیر پائین میں 97روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ واقعات رونما ہونے سمیت 25ڈیلیوری کیسز اور2454مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی کی جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر تما م طبی مراکز میں ڈاکٹر زاور پیر امیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی کے پابند کیے اور ہسپتالوں میں جانفشانی سے ڈیوٹی انجام دیے جبکہ عید لاضحی کے تینوں روز ضلع بھر میں ڈینگی اور ملریا کے خلاف اسپرے مہم جاری رکھا ان کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میںکل2454مریضوںمعائنہ کرکے ان میں مفت دوایات فراہم کیے جبکہ 97چھوٹے موٹے حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کی بر وقت علاج ومعالجہ کرکے ان کو ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 25ڈیلیوری کیسز کا بھی کامفت علاج کیا گیا اسی طرح ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے عید لاضحی کے چھیٹوں کے دوران کیے ہسپتالوں کا خود دورہ اور معائنہ کیا اور ایک خاتون ڈاکٹر غیر حاضر پانے پر ان کو معطل کرنے کی احکامات جاری کیے ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت سات ڈینگی کے مریض ہونے کا انکشاف ہو اہے جو کہ دوسرے اضلاع میں ڈینگی بخار کے شکار ہوئے ہیں ان کی علاج جاری ہے اور کوئی تشویش کی بات نہیں ہے انھوں نے عید الاضحی میں ڈاکٹر ز اور پیر امیڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں