برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے تمام اسلامی ممالک سے برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے ‘برما کے مسلمانو ں کے قتل عام کیخلاف جماعت اسلامی 8ستمبرکو برما کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج ‘ 10 ستمبر کو کراچی میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کریگی ‘11 ستمبرسے جماعت اسلامی لاہور سے دوبارہ احتساب مارچ شروع کرے گی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کا لویر دیر کے علاقہ منڈا میں عید ملن پارٹی سے خطاب

منگل 5 ستمبر 2017 16:14

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے برما کے مسلمانو ں کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی اٹھ ستمبرکو اسلام آباد میں برما کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج جبکہ 10 ستمبر کو کراچی میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جایگااور 11 ستمبرسے جماعت اسلامی لاہور سے دوبارہ احتساب مارچ شروع کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے لویر دیر کے علاقہ منڈا میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا عید ملن پارٹی سے جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ،تحصیل ناظمین ہما یون خان ،سعید پاچا، نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سعید گل ،آمیر جماعت اسلامی مولانا اسداللہ،مولانا عزیزلحق، اور مولانا عمران بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ اس وقت برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے دنیا بھر میں مسلمان عید قربان کے موقع پر جانور ذبح کررہے ہیں جبکہ رونگیا برما میں مسلمانوں اور بچوں کو ذبح کیا جارہا ہیںاور حاملہ خواتین کے پیٹ سے بچے نکال کر اسے کتوں کے ڈال رہے ہیں جبکہ مسلم دنیا کے حکمرانوں نے اس مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے انھوں نے کہا کہ 46اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج جس کی قیادت جنرل راحیل کررہے ہیںعالم اسلام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کاکب کام ائیگا انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے انھوں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے انھوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوںپر مظالم کے خلاف مسلم ممالک برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور فوری طور پر او ائی سی کا اجلاس بلا یا جا ئے انھوں نے کہا کہ برما کے مسلمانون کے قتل عام پر مسلم دنیا کو شدید احتجاج کرنا چاہئے تھا لیکن افسوس ہے کہ مسلم ممالک قبرستان کا منظر پیش کر رہے ہیں ا گرمسلم ممالک جھاگ نہیں اٹھے تو انڈیا اور دیگر ملکوں کے مسلمانوں کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہیٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ نھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بد امنی ، مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور لوٹ مار کا دور دورہ ہے پی پی پی ، ن لیگ اور جر نیلوں نے ملک کو لوٹا اور ملک کا بچہ بچہ ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض بنا یا انھوں نے کہا کہ قوم نے 70سالوں سے پی پی پی اور مسلم لیگ کو موقع دیا لیکن ملک کی تقدیر نہیں بدلاانھوں نے کہا کہ سیا سی پارٹیاں سیاسی ڈیلرز بن چکے ہیں لیکن جما عت اسلامی ان لوٹیروں کا احتساب کرے گی انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی شکل میں ایک بت گرگیا جبکہ باقی دیگر 436افراد کو بھی احتساب کے کٹہرے میں لاینگے اور 11ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد کو احتساب مارچ شروع کرینگے انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے عاشق رسول ممتاز قادری کو پھانسی دی جس پر نواز شریف اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں اگئے انھوں نے کہ جماعت اسلامی نے شہید ممتاز قادری کے بیٹے کی تعلیم اور تربیت کے لئے پانچ لاکھ روپے دئے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لئے کوشا ں ہیں اور ملک میں اسلامی انقلاب بر پا کرکے دم لینگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں