لوئیر دیر محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعرات 31 اگست 2017 22:11

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اگست2017ء) عید قربان کے مو قع پر محکمہ صحت ضلع دیر لوئیر نے تمام ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ،لیبر رومز ،ایکسرے اور لیبارٹریز کھلے رہنے کا اعلان کر دیااس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر شو کت علی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق عید الاضحی کے آمد پر ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیے گئے اعلامیہ کے مطابق چونکہ صوبہ میں ڈینگی اور ملریا کے خلاف ایمرجنسی نافذ ہے اس وجہ سے ضلع دیر پائین کے تمام طبی مراکز میں ڈینگی اور ملریا کے خلاف خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور عید الاضحی کے موقع پر ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف کو24گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی،لیبر رومز،ایکسرے اور لیبارٹریز کھلے رہے گے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایچ اوپی ڈی تیمرگرہ میڈیکل کالج ڈاکٹر شوکت علی نے کہاکہ اللہ کی فضل و کرم سے ابھی تک ضلع میں کوئی بھی ڈینگی کاکیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم ضلع بھر میں ڈینگی اور ملریا کے خلاف سپرے مہم شروع کیا گیا ہے جو ستمبر کے آخر تک جاری رہے گاایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ میڈکل کالج میں جلد کلاسوں کا اجراء کیا جائیگا اوراس حوالے سے سٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کو تیمرگرہ میڈکل کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ڈاکٹر شو کت علی نے کہاکہ تیمرگرہ میڈکل کالج خواب سے حقیقت کی طرف گامزن ہے اور ائندہ سال اس میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں