دیرلوئیر،پولیو و یکسین زاید المیعاد ہو نے حوالے سے خبروں میںکو ئی صداقت نہیں، ڈاکٹر شوکت علی

جمعرات 31 اگست 2017 19:01

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2017ء) دیرلوئیر،پولیو و یکسین زاید المیعاد ہو نے حوالے سے خبروں میںکو ئی صداقت نہیں ،پولیومہم کا میاب بنانے کے لئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے کار لا ئے جاینگے ،مہم میں غفلت بر تنے والوں اہلکاروں کے خلاف سخت تا د یبی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئیگی ،18ستمبر سے شرو ع ہو نے والے انسداد پو لیو میں پانچ سال سے کم عمر کے 2,92,750بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائی, جر گہ ہا ل بلا مبٹ میں ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر شو کت علی نے کہا کہ ضلعی بھر کے تما م چھوٹے بڑی37مراکز صحت میں عالمی ادارے یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ ار گنایشن کی جانب سے فراہم کر دہ پولیو ویکسین کو مطلوبہ در جہ حرارت پر ر کھا جا تا ہے اور اس حوالے سے تمام مقامات پر ویکسین کو ٹھنڈا رکھنے حوالے سے خا طر خواہ اقدات اٹھا ئے گئے ہیں ، پولیو و یکسین کے میعار کو ہرلحاظ سے برقرار ر کھنے اور ویکسین کا باقاعدگی سے جایزہ لینے کے لئے عالمی ادروں کے مانیٹرز اور محکمہ صحت کے اہلکار تمام سنٹرز کا باقاعد گی سے دورہ کر تے ہیں ،پولیو و یکسین کے زاید المیعاد ہونے حوالے سے اب تک کسی آزاد ادارے یا فرد کی جانب سے شکایت نہیں ملی ،انہوں نے کہا کہ18ستمبر سے شرو ع ہو نے والے انسداد پو لیو میں پانچ سال سے کم عمر کے 2,92,750بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے جاینگے جس کے لئے 946ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات مہم کو کا میا ب بنانے کے لئے اپناکردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں