جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیراہتمام آمریکہ مردہ باد ریلی،پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، آمریکی سفارت خانہ بند کیا جائے،

ڈو مور نہیں اب نو مور چلے گا،مقررین کا خطاب

جمعرات 31 اگست 2017 18:40

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اگست2017ء) جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیراہتمام آمریکہ مردہ باد ریلی،پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،دھمکیوں پر آمریکہ سفارت خانہ بند کیا جائے،ڈو مور نہیں اب نو مور چلے گا،مقررین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی دیر لوئر نے آمریکی دھمکیوں کے خلاف ضلعی دفتر بلامبٹ سے آمریکہ مردہ باد ریلی نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر آمریکہ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین آمریکہ کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگارہے تھے احتجاجی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وسابق ایم این اے مولانا اسد اللہ کررہے تھے پریس کلب چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسد اللہ،نائب امیر ضلع حافظ نورالحق،تحصیل امیر تیمرگرہ ملک شیر بہادر خان اور جے ائی یوتھ کے صوبائی نائب صدر شاد محمد شاہین نے کہا کہ آمریکی دھمکیوں کے مقابلے میں پاک فوج اور حکومت کے پشت پر کھڑے ہیں آمریکی جنگ ہماری جنگ نہیں آمریکہ اپنی جنگ میں پاکستان کو گھسیٹنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی عوام ایسا نہیں کرنے دینگے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں ملک سالمیت کے لئے قربانیاں دی ہے اور اس بار بھی لاکھوں کارکنان دفاع وطن پر کٹ مرنے کیلئے ایک اشارے کے منتظر ہیں انھوں نے کہا کہ اب ڈو مور کا وقت گزر گیا ہے اب نو مور کی صدائیں بلند ہوگی مزید آمریکی کاسہ لیسی نہیں چلے گی اور اگر کسی نے آمریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تو جماعت اسلامی ان کو عوامی کٹہرے میں گھسیٹ لائینگے انھوں نے کہا کہ افغانستان آمریکی قبرستان بن چکا ہے اور اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لئے پاکستان اور ان کے اداروں پر بے سروپا الزامات لگارہے ہیں لیکن آمریکہ پراپیگنڈے کی بنیاد پر اپنی شکست کا داغ نہیں مٹاسکتا انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھمکیوں کے جواب میں آمریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے جائے اورآمریکی سفارت خانے کو بند کرکے سفارتی عملے کو ملک بدر کیا جائے تاکہ ٹرمپ ہوش کے ناخن لے سکیں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں