لوئیر دیر ،صوبائی حکومت کے سونامی بیلن ٹریز پروگرام میں بقایاجات کی عدم ادئیگی پر نرسری مالکان سراپا احتجاج بن گئے

منگل 29 اگست 2017 21:29

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) ضلع دیر پائین کے مختلف نر سری اونر ز نے صوبائی حکومت کی سونامی بیلن ٹریز پروگرام میں بقایاجات کی عدم ادئیگی پر سراپا احتجاج بن گئے جبکہ نرسروں میں دیہا ڑی دار طلباء نے رقم نہ ملنے پر ڈی ایف او دفتر کے باہر احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم کے حوالے سے صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں سونامی بیلن ٹریز پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت ضلع دیر پائین میں محکمہ فارسٹ اور پرائیویٹ نرسری اونرز کے مابین ایک معاہدہ طے پایاگیا اس معاہدہ کے تحت نرسری میکائل،بختیار،شیر بہادر،شوکت ،حضرت حیات،بخت بادشاہ اور صلاح الدین نے ضلع بھر میں چیڑھ،لائچی،سفیدہ،وغیرہ کے ایک کروڑ سے زائد روپے کی لاکھوں پودے تقسیم کیے جس میں 80لاکھ روپے تا حال بقایا ہے اس سلسلے میں نرسری اونر ؓز بختیار،شوکت،شیر بہادر ،حضرت حیات،بخت بادشاہ ،صلاح الدین ودیگر نے بتایاکہ ہمارا محکمہ فارسٹ کے ساتھ اس سونامی بیلن ٹریز پروگرام میں معاہد طے ہوا کہ شجرکاری کے اختتام پر رقم کی مکمل ادائیگی کی جائے گی تاہم سات مہینے گزرنے کے باوجود ان کو یہ ایک روپیہ تک ادا نہیں کیاگیا انھوں نے کہاکہ ہمارے مصدقہ اطلاعات کے مطابق سونامنی بیلن ٹریز پروگرام کیلئے دو کروڑ روپے کی فنڈز فراہم ہو چکی ہے تاہم ڈی ایف او دفتری عملہ ہمارے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے روپے مانگ رہے ہیں جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انھوں نے ڈی ایف او ہمیں مسلسل اس بات پر ٹر خا رہے ہیں ان دو کروڑ روپے رقبوں پر خرچ کر رہے ہیں جو کہ یہ کوئی دلیل نہیں ادھر ان نرسروں میں دیہاڑی کرنے والے سکولز طلباء نے بھی اپنے دیہاڑی کی ادائیگی کیلئے احتجاج پر اتر ائے ہیں جبکہ نرسری اونرز کو محکمہ فارسٹ کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کے باعث ان دیہاڑی دار طلباء کو ادائیگی ممکن نہ ہوسکے نرسری اونرز نے 80لاکھ روپے کی بقایاجات کی ادائیگی کیلئے عید قربان کے بعد چیف کنزویٹر پشاور کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں