کامیاب جلسہ عام سے دیر برائول کے عوام نے فیصلہ دیکر جماعت اسلامی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،

ہمار ا عزم دیر کو خوبصورت وترقی یافتہ بنانا ہے ،ہم عوام کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا دیر بالا میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 29 اگست 2017 20:04

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخو او پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کامیاب جلسہ عام سے دیر برائول کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے اور جماعت اسلامی کے پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جلسہ عام میںامیر جماعت اسلامی نے ایک روشن ، ترقی یافتہ اور خوشحال دیر کا خاکہ پیش کیا ہے ہمار ا عزم ہے کہ دیر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے،ہم عوام کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت میں رہتے ہوئے تعلیمی اصلاحات کیے ہیں اور تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن لازمی قرار دے کر قرآن کے نفاذکو عملی بنایا ہے۔ پوری قوم کی نظریں تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی پر ہے ۔

(جاری ہے)

قوم نے ہر طرح کے لوگوں اور جماعتوں کو آزمایا اور تمام پارٹیوں نے اپنی باریاں لی ہے اس مرتبہ جماعت اسلامی کی باری ہے۔ صوبے میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔

وہ دیر بالا میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،امیرجماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ خان ، امیر جماعت اسلامی دیر پائیں مولانا اسد اللہ ، امیر جماعت اسلامی برائول زون اجمل خان ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک بہرام خان، تحصیل ناظم برائول جہان عالم خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مختلف جماعتوں سے سینکڑوں افراد نے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میںشمولیت کا اعلان کیا۔جس میں پی ٹی آئی سے اسرار الدین خان ، ایوب ملک ، حاجی بادشاہ عالم ، بخت عالم ، طوطی رحمان ، ضیا ء الحق ، عمران خان، پی پی پی سے حاجی فردوس خان اپنے خاندان سمیت ،سردار خان اپنے خاندان سمیت ،نورالحق نورہ اپنے خاندان سمیت ،مبارک خان ، آیاز خان ، بخت فیرو زخان ، جمشید خان ، مسلم لیگ (ن) سے گل بادشاہ ، صاحبزادہ ، ، قاری اختیار خان ، اے این پی سے فضل غفار خان اور دیگر درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عنایت اللہ خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس بار سیاسی روایات تبدیل کرے گی اور قوم ایک واضح تبدیلی محسوس کرے گی۔انھوں نے کہا کہ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے جماعت اسلامی ان کو بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھائے گی۔انہوںنے تحصیل برائول کے عوام کا کامیاب جلسہ عام پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں