جماعت اسلامی 31اگست کو امریکہ کیخلاف یوم احتجاج منائیگی، عوام و علما ء کرام پاکستان کی حفاظت کے بھر پور عزم کا مظاہرہ

کریں،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان کی اپیل

منگل 29 اگست 2017 20:04

اپر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 31 اگست کو صوبہ بھر میں تمام ڈویژنل اور ایجنسی ہیڈ کوارٹرز میں امریکہ کیخلاف زبر دست احتجاج ریکارڈ کرائے گی اور بھر پو ر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ 31اگست کو امریکہ کے خلاف یوم احتجاج منائے گی،تمام عوام، علما ء کرام ، نوجوانوں ، مزدوروں ، کسانوں ، طلبہ اور محب وطن پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس احتجاج میں بھر پور شرکت کر کے امریکہ کیخلاف پاکستان کی حفاظت کے بھر پور عزم کا مظاہرہ کریں ۔

بروز منگل ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپر دیر براول میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ڈو مو ر کا علاج نو مور ہے وقت آچکا ہے کہ قوم امریکہ کیخلاف پاکستان کی حفاظت کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کرے امریکہ کے خلاف خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کی ہر یونین کونسل سے نوجوانوں کو منظم کریں گے بڑے پیمانے پر جماعت اسلا می میں شمولیتیں عوام میں جماعت اسلا می کی مقبولیت کا ثبوت ہیں عوام کے ہر طبقہ سے لوگ جوق در جوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں گذشتہ 70 سال سے ایک ہزار خاندانوں کی کرپٹ اشرافیہ پاکستان پر مسلط ہے 2018 ؁ء کا انتخاب میں جماعت اسلامی کی کامیابی اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی مستقبل جماعت اسلامی کا ہے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا وژن صرف جماعت اسلا می کے پاس ہے امین اور دیانتدار قیادت ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے آرٹیکل 63,62 اور سپریم کورٹ کے دفاع میںجماعت اسلامی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی کرپٹ اشرافیہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے کرپشن کے کینسر کا علاج صرف جماعت اسلامی ہی کر سکتی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں امریکہ مردہ باد اور پاکستان زندہ باد تحریک کا آغاز کر دیا ہے خیبراور فاٹا کے دس لاکھ نوجوانوں کو میدان میں اتاریں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے ان سے حلف لیں گے جو شاطر امریکہ کی ہر بازی الٹ کر رکھ دیں گے نوجوان ملک پر قربان ہونے کے لئے ہر دم تیار ہیںٹرمپ کے دھمکی پر حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے ۔

ٹرمپ نے غیرت مند قوم کو للکارا ہے ۔جماعت اسلامی ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیگی جب تک پاکستان ان امریکی ہتھکڑیوں اور زنجیروں کو نہیں توڑے گا حقیقی آزادی حاصل نہیں کر سکے گا حکمران جرات دکھائیں اور قوم کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کریں مریکہ بھارت کو علاقہ کا چوہدری بنا کر ایک طرف چین اور دوسری طرف پاکستان کا شکار کھیلنا چاہتا ہے مگر ہم انشا ء اللہ ان سب کے جبڑے توڑ کر رکھ دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر پچھلے ستر سال سے کرپٹ طبقہ مسلط ہے، اس کرپٹ طبقے کے خلاف احتساب سب کا تحریک شروع کی ہے۔

تمام کرپٹ افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر سزا دلوائیں گے۔ کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ا مریکہ بھارت کو علاقہ کا چوہدری بنا کر ایک طرف چین اور دوسری طرف پاکستان کا شکار کھیلنا چاہتا ہے مگر ہم انشا ء اللہ ان سب کے جبڑے توڑ کر رکھ دیں گے امریکہ اور اس کے کھلے چھپے تمام حواریوں کو پیٹ میں مروڑ سی پیک کا اٹھ رہا ہے سی پیک پاکستان کیلئے لا ئف لائن اور مستقبل کا منصوبہ ہے ۔

حکمرانوں کو چاہئے کہ اس کو متنازعہ نہ بنائیں اور سی پیک میں چاروں صوبوں کو آن بورڈ لیں اور چاروں صوبوں کو حق دیںاب امریکہ سے حقیقی آزادی کا وقت آن پہنچا ہے جماعت اسلامی نے امریکہ مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے ہم اور تمام قوم دفاع وطن کے لئے پوری طرح مستعد اور پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں