تیمرگرہ ، عیدالاضحی کے موقع پر سیکور ٹی کے فل پرو ف انتظامات کئے جاینگے ، اخترحیات خان گنڈ ا پور

کا لعد م قرار دی جانے والی تنظیمو ں پر چندے اور کھالیں اکھٹے پر پابندی عائد ر ہیگی،ریجنل پو لیس آفیسر ملاکنڈڈویژن

پیر 28 اگست 2017 21:58

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء)ریجنل پو لیس آفیسر ملاکنڈڈویژن اخترحیات خان گنڈ ا پور نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر سیکور ٹی کے فل پرو ف انتظامات کئے جاینگے ،حکومت کی جانب سے کا لعد م قرار دی جانے والی تنظیمو ں پر چندے اور کھالیں اکھٹے پر پابندی عائد ر ہیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او کاشف ذولفقار کے ہمراہ خورشید خان پولیس لا ئن بلامبٹ میں زیر تعمیر ڈی پی اوآفس بلڈنگ کا معاینہ ،آفیسر مس اور نئے تعمیر ہونے والے مسجد کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ،اس موقع پر پولیس کے تازہ دم دستے نے انہیںسلامی دی ،آر پی او نے بہترین کارکرد گی کا مظاہرہ کر نے والے پولیس اہلکاروں میں تو صیفی اسناد تقسیم کئے ریجنل پولیس آفیسر اختر حیات گنڈ ا پور نے قلیل عر صہ کے دوران پولیس فورس کی استعداد کار بڑ ھانے کے لئے اُ ٹھا ئے جا نے والے اقدامات اور پولیس لا ئن میں 700نمازیوں کے لئے مسجد ،آفسیر مس ،یاد گار شہداء کی تعمیرپر ڈی پی او کا شف ذو لفقار کی شاندار کار کر دگی اور قاید انہ صلاحیتوں کا اعتراف کیااور انہیں سراہا ،آرپی اور ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات گنڈا پور نے کہا کہ عیدالا ضحٰی کے موقع پر ملاکنڈڈویژن بھر میں پولیس فورس کے ہزاروں جوانوں کی خصوصی ڈیو ٹیاں اہم چوکوں ،مقامات ،عید گاہوں اور مساجد پر لگا دی گئی جو کسی بھی نا خو شگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہمہ تن تیا ر رہینگے ،انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں پائیدار امن قا یم ہو چکا اور قانون شکن عناصر کے خلا ف بھرپور کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی ،انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر ڈویژن بھرمیں سیکور ٹی کے فل پرو ف انتظامات کئے جاینگے ،حکومت کی جانب سے کا لعد م قرار دی جانے والی تنظیمو ں پر چندے اور کھالیں اکھٹے پر پابندی عائد ر ہیگی خلا ف ورزی کر نے والے کے خلا ف فوری کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں