تیمرگرہ ، تمام طبقات ڈینگی وائرس حوالے سے لوگوں میں شعور اجا گرکریں،

حاجی محمد رسول خان ،ڈینگی مرض سے متا ثرہ افراد کے علاج معالجہ کے لئے ہنگامی اقدامات اقدامات اُ ٹھا ئے جارہے ہیں،ڈسٹرکٹ نا ظم

پیر 28 اگست 2017 21:58

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان نے کہا کہ تمام طبقات ڈینگی وائرس حوالے سے لوگوں میں شعور اجا گرکریں ،ڈینگی مرض سے متا ثرہ افراد کے علاج معالجہ کے لئے ضلع بھرمیں ہنگامی اقدامات اقدامات اُ ٹھا ئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزضلعی سیکرٹریٹ بلا مبٹ سر حدر ورل سپور ٹ پروگرام ( پی پی آر پراجیکٹ بلا مبٹ )کے تعاون اور محکمہ صحت دیرلویر کے زیر نگرانی آگاہی واک کے شرکا ء سے خطاب میں کیا جس میں سرکاری اہلکاروں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر عام شہریوں ،مسافروں اور دکان داروں میں ڈینگی سے بچاو پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے گئے ،واک کے شرکا ء نے اس موقع پر بینرز اور پلے کار ڈ ز اُ ٹھار کھے تھے جس پر ڈینگی مر ض سے بچاو اور احتیا طی تدابیر حوالے سے نعرے درج تھے ،شرکا ء سیکرٹریٹ سے ہو تے پولیس لا ئن پہنچے جہاں واک کے شرکا ء سے خطا ب کر تے ہوئے ضلع نا ظم حاجی محمدرسول خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد ارشاد خان ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر شوکت علی ،پی پی آر پراجیکٹ کے پروگرام ملک راحت اللہ و دیگر نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے متا ثرہ افراد کے لئے تمام تحصیلوں کی سطح پر اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم جبکہ اسپرے کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری ہے ،ڈی ایچ او ڈا کٹر شو کت علی نے وا ضح کیا کہ محکمہ صحت لوگوں میں ڈینگی مر ض سے بچاو حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لے خصوصی اقدامات اُ ٹھارہی ہے جس کے تحت تمام تحصیلوں میں آگاہی واک ،پمفلٹس تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے اپیل کی کہ میڈیا ،علما ء کرام اور اساتذہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں