کل برائول دیر بالا میں تاریخی جلسہ صوبے کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیے گا ،

جماعت اسلامی اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہر ہ کرئیگی ،دیر کے عوام سراج الحق کا شاندار استقبال کریںگے جلسہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا 2کروڑ کی لاگت سے تیارہونیواے جدید سلاٹر ہائوس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 28 اگست 2017 18:43

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کل 29 اگست کوبرائول دیر بالا میں تاریخی جلسہ صوبے کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیگا ،جماعت اسلامی اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہر ہ کرے گی ،دیر کے عوام امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شاندار استقبال کرے گی اور امیر جماعت اسلامی کو تاریخی جلو س کے شکل میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔

جلسہ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔وہ بروز پیر دیر بالا تحصیل برائول میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے جدید سلاٹر ہائوس کے افتتاح ، برائول گرلز ڈگری کالج کے سنگ بنیاد ، برائول ڈگری کالج کے افتتاح اور سور باٹ گرلز سکول کے افتتاح کے موقع پرمختلف تقاریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ ، ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، تحصیل ناظم برائول جان عالم خان ، امیر جماعت اسلامی برائول زون اجمل خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے گرلز کالج کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیر بالا کو تعلیمی حب بنائیں گے ۔ ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ قوم کا اصل سرمایہ بنکوں میں نہیں سکولوں میں ہے ،اس سرمائے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ، قومی زندگی میں خواتین کے کردار کو بہت محدود رکھا گیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے خواتین کو ہر میدان میں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور آدم ؑ سے حضرت محمد ﷺ تک تمام انبیاء کے ساتھ اسلام کی سربلندی اور قومی ترقی میں عورتوں کا بڑا نمایاں کردار نظر آتا ہے ، قومی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کی تعلیم پر توجہ دینا بہت ضروری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کے اسلامی و خوشحال پاکستان کے وژن میں بچیوں کی تعلیم کو خصوصی طور پر فوکس کیا گیاہے ۔ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں کوئی بچی غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں