کچھ لوگ آئین کی دفعہ باسٹھ تریسٹھ کو نکالنے کے لیے آئین پر خود کش حملہ کرنا چاہتے ہیں مگر قوم ایسے حملوں کی مزاحمت کرے گی اور کسی کو اپنی کرپشن چھپانے اور نااہلی سے بچنے کی لیے آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گی ، باسٹھ تریسٹھ پاکستان کی سا لمیت ، بقا اور ملی وحدت کی ضمانت ہے ، جو لوگ ان دفعات کوآئین سے نکالناچاہتے ہیں وہ در اصل پاکستان کی سا لمیت کو تباہ اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اگر متفقہ آئین کو چھیڑا گیا تو پھر قوم ایک آئین پر متحد ہوگی نہ صوبوں کو مرکز کے تحت رکھا جاسکے گا ، سپریم کورٹ تمام سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ، جرنیلوں اور ججوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرے اور بیرون ملک پڑے ہوئے اربوں کھربوں کے اثاثوں کو ملک میں منتقل کرنے کے اقدامات کرے،جماعت اسلامی کی احتساب سب کا تحریک لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی تک جاری رہے گی ، وقت آگیاہے کہ کرپٹ مافیا کابے رحمانہ احتساب کیا جائے ،ایسے سی پیک کو تسلیم نہیں کریں گے جس کا حصہ مالاکنڈ نہ ہو ، جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق کا عوامی جلسہ سے خطاب

اتوار 27 اگست 2017 21:31

ْلاہور/دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کچھ لوگ آئین کی دفعہ باسٹھ تریسٹھ کو نکالنے کے لیے آئین پر خود کش حملہ کرنا چاہتے ہیں مگر قوم ایسے حملوں کی مزاحمت کرے گی اور کسی کو اپنی کرپشن چھپانے اور نااہلی سے بچنے کی لیے آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

باسٹھ تریسٹھ پاکستان کی سا لمیت ، بقا اور ملی وحدت کی ضمانت ہے ۔ جو لوگ ان دفعات کوآئین سے نکالناچاہتے ہیں وہ در اصل پاکستان کی سا لمیت کو تباہ اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ اگر متفقہ آئین کو چھیڑا گیا تو پھر قوم ایک آئین پر متحد ہوگی نہ صوبوں کو مرکز کے تحت رکھا جاسکے گا ۔ سپریم کورٹ تمام سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ، جرنیلوں اور ججوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرے اور بیرون ملک پڑے ہوئے اربوں کھربوں کے اثاثوں کو ملک میں منتقل کرنے کے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی احتساب سب کا تحریک لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی تک جاری رہے گی ۔ وقت آگیاہے کہ کرپٹ مافیا کابے رحمانہ احتساب کیا جائے ۔ ایسے سی پیک کو تسلیم نہیں کریں گے جس کا حصہ مالاکنڈ نہ ہو ۔ جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ادین زئی چکدرہ دیر میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جلسہ سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق ا حمد خان ، وزیر خزانہ مظفر سید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن کو چھپانے اور چور لٹیروں کو ایوانوں تک پہنچنے کا رستہ دینے کے لیے متفقہ آئین سے ملک و قوم کو محروم کرنے کی سازشیں کر رہاہے لیکن قوم آئین پر کسی خود کش حملے کو برداشت نہیں کرے گی اور آئین کے تحفظ کے لیے ہم بھر پور مزاحمت کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک و قوم اندرونی و بیرونی دشمنوں سے نبردآزما ہے ایک طر ف ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہاہے اور دوسری طرف کچھ لوگ پاکستان کی سلامتی اور بقا اور قومی یکجہتی کے ضامن آئین کو اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھاناچاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم ٹرمپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ۔ امریکہ افغانستان سے بری طرح ناکام و نامراد ہو کر نکلے گا اور وہ وقت قریب آن پہنچا ہے کہ دنیا امریکہ کی یک محوری قوت کے سحر سے آزاد ہونے والی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خطے میں بھارت کی تھانیداری قائم کرنے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا ۔سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ احتساب کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے پانامہ لیکس کے دیگر 436 کرداروں ، بنکوں اور قومی اداروں کو لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرے ۔ جب تک لوٹی گئی قومی دولت واپس نہیں آتی ، احتساب کا عمل ادھورا رہے گا اور لوگ سمجھیں گے کہ احتساب صرف نوازشریف تک محدود رکھا گیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم چاہتی ہے کہ لٹیروں کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا کر جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائے ۔سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ سی پیک کے مالاکنڈ روٹ کو اختیار کیا جائے ۔ مالا کنڈ ڈویژن کے عوام کو سی پیک کے ذریعے ہونے والی ترقی سے محروم رکھنا ناانصافی ہے اور ہم ایسے سی پیک کو قبول نہیں کریں گے جس میں مالاکنڈ کے عوام کا حصہ نہ ہو ۔

سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 76 سال قبل سیدمودودی نے جس جماعت کی بنیاد رکھی ، آج وہ پاکستان کے لاکھوں کروڑوں عوام کے دلوں کی آواز ہے ۔ جماعت اسلامی نے ملک میں امانت و دیانت کے کلچر کو فروغ دیاہے اور جماعت اسلامی کو ملک کی واحد حقیقی جمہوری جماعت ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی و بین الاقوامی سروے رپورٹوں میں جماعت اسلامی کو ایک پروگریسو جمہوری جماعت تسلیم کیا گیاہے ۔ ہم پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں