این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ہزاروں اساتذہ کو جلد ریگولر کیا جائیگا،وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ

ہفتہ 26 اگست 2017 20:08

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) صوبا ئی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کہا کہ صو بہ بھرمیں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ہزاروں اساتذہ کو جلد ریگولر کیا جائیگا،سرکاری تعلیمی اداروں میں نا ظرہ قران کلاسز کا اغاز صو بہ بھرمیں حقیقی اسلامی تبد یلی کا آغاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نمنٹ ہا ئیر سیکنڈی سکول شمشمی خان لویردیر میں آئی ٹی لیب کے افتتاح کے موقع منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ،تقریب سے پرنسپل آفتاب عالم خان نے بھی خطاب کیا جبکہ بچوں نے ملی نغمیں ،ٹیبلوز،تقاریر اور نعتیں پیش کیا،اپنے خطاب میں وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا کہ دو ر جدید کے چیلنجز سے نمٹنے کے لے جدید سا ئنسی علوم کا حصول نا گزیر ہے اس مقصد کے حصول کے لے صوبا ئی حکومت تعلیم کے فرو غ اورشر ح خوا ند گی بڑھانے کے لے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہیں ،گزشتہ برس بارہ سوسے زاید اساتذہ کو دیر لویر میں خالصتا میر ٹ کی بنیاد پر بھرتی جبکہ درجنوں نئے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم انسٹال ،طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی ،صو بہ بھر میں40ہزارنئے اساتذہ کی بھرتی کاعمل سے طلبہ اور اساتذہ کے مسائل حل کافی حد تک حل ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے بھر تی ہونے والے ہزاروں اساتذہ کو مستقل کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جا ئیگا ،اانہوں نے مذکورہ سکول کے لے سڑک کی تعمیر،سولر پینل فراہمی،50کے وی ٹرانسفامر فراہمی سمیت تعمیر و مرمت کے کے لے 15لاکھ رو پے فراہم کرنے کے اعلانات بھی کئے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں