تیمرگرہ،یوسی بازارک کے ناظم کی مبینہ بے قاعدگیوں اور من مانیوں کے خلاف کونسلران اور عمائدین علاقہ سراپا احتجاج

تحقیقات کا مطالبہ،لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 26 اگست 2017 19:36

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء)یوسی بازارک کے ناظم کی مبینہ بے قاعدگیوں اور من مانیوں کے خلاف کونسلران اور عمائدین علاقہ سراپا احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ،لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ناظم کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل بازارک کے نائب ناظم حیدر علی،جنرل کونسلر بخت منیر،یوتھ کونسلر اسلام الحق،جماعت اسلامی کے مقامی کارکنان حبیب الوہاب ،عزیز الوہاب سمیت عمائدین علاقہ نے تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ویلج کونسل بازارک کے ناظم شفیع اللہ نے من مانی کرتے ہوئے غیر قانونی اور کونسلران سے مشاورت کے بغیر دفتر کو وی سی طور قلعہ منتقل کردیا تھا جبکہ وہ دفتر کے مالک دکان کو پندرہ سو ماہانہ کرایہ ادا کرتا ہے جبکہ وہ خود سرکارسے ماہانہ چار ہزار روپے کرایہ کے مد میں وصول کرتا ہے کونسلران کی باہمی مشاورت سے دفتر کو بازارک منتقل کیا گیا لیکن وی سی ناظم نے کونسلران کے خلاف دفتر شفٹ کرنے پر ایف ائی ار درج کرادی جس کے ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انھوں نے الزام لگایا کہ ناظم شفیع اللہ نے من مانی کرتے ہوئے کونسلران سے ناانصافی کرکے خود 11واٹر ہینڈ پمپ لئے ہیں جبکہ کونسلران کو دو دو واٹر ہینڈ پمپ دیئے ہیں جوکہ کھلی ناانصافی ہے انھوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ ناظم نے نائب ناظم حیدر علی کی 7000تنخواہ ان کی اجازت کے بغیر نکال کر ہڑپ کرلئے جبکہ کونسلران کے اجلاسوں کا اعزایہ بھی انھیں نہیں دیا گیا ،انھوں نے اے ڈی محکمہ بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ ناظم کے خلاف فی الفور تحقیقات کرائے بصورت دیگر ہم عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں