لوئیر دیر ،جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سینیٹر سراج الحق کل چکدرہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں، جلسے کے تمام انتظامات مکمل

جمعہ 25 اگست 2017 20:24

لوئیر دیر ،جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سینیٹر سراج الحق کل چکدرہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں، جلسے کے تمام انتظامات مکمل
لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سینیٹر سراج الحق کل (ہفتہ) چکدرہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے جبکہ جلسے عام کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور کارکنان جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات انجینئر یعقوب الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ پی کے 97ادینزی چکدرہ میں پی پی پی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر اللہ خان کی شمولیت کے بعد لوگ جوق در جوق مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر سراج الحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں جس سے تحصیل ادینزی میں جماعت اسلامی ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے اور انشاء اللہ ائندہ عام انتخابات میں ممبر صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی کا ہوگا انھوں نے کہاکہ اج ہونے والے جلسہ عام کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیے گئے ہیں اور مرکزی امیر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں