لوئیر دیر، محکمہ صحت نے ڈینگی کیخلاف سپرے مہم کا آغاز کردیا، 4ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں انسولیشن وارڈ بھی قائم کر دئے گئے

جمعہ 25 اگست 2017 20:24

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) محکمہ صحت ضلع دیر پائین نے ڈینگی کے خلاف سپرے مہم کے آغاز کرنے سمیت چار ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں انسولیشن وارڈ قائم کر دئے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عطاء الر حمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر شو کت علی تحصیل ناظمین عمران الدین ایڈوکیٹ،ریاض محمد ،سعید احمد پاچا کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر زمہ داروں نے شر کت کی اجلا س میں ڈینگی اور ملریا کے خلاف کیے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ممکنہ طور پر ڈینگی مرض کے مریضوں کیلئے تحصیل ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال ثمر باغ اورتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ میں 20بیڈز جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لعل قلعہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تالاش میں15بیڈز پر مشتمل وارڈ قائم کر دئے گئے جبکہ ڈی سی لوئیر دیر کی سربراہی میں ڈینگی ایکشن کمیٹی بھی قائم کر دی گئی جس میں ڈی ایچ او سیکرٹری ضلع ناظم ،ڈی ای او ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل ناظمین اور ڈسٹر کٹ پریس کلب کے صدر کمیٹی کے ممبران ہونگے اجلاس میں ڈینگی اور ملریا کے خلاف ضلع کے تعلیمی اداروں میں اگاہی مہم اور تدابیر کے ساتھ ساتھ سپرے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ستمبر کے آخری تک جاری رہیگا اجلاس میں ڈینگی اور ملریا کے خلاف سپرے مہم کے آغاز کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی اس موقع پر ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان اور ڈی سی عطاء الر حمن نے کہاکہ ضلع دیر پائین میں ممکنہ طور پر ڈینگی کے خلاف تمام اقدامات مکمل کیے گئے ہیں انھوں نے تحصیل ناظمین نائب ناظمین ڈسٹر کٹ کونسل ممبران اور دیگر بلدیاتی نمائندے تاجرز میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی اور ملریا کے خلاف مہم میں محکمہ صحت کا ساتھ اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں