وادی تالاش لوڈشیڈنگ کی تجربہ گاہ بن گیا، شہریوںکو پورے دن میں صرف ایک گھنٹہ کی بجلی ملنے لگی

عوام علاقہ نے بجلی بندش کے خاتمہ کیلئی48 گھنٹوںکا الٹی میٹم دیدیا

جمعرات 24 اگست 2017 20:09

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) وادی تالاش بجلی لوڈشیڈنگ کا تجربہ گاہ بن گیا پورے دن میں صرف ایک گھنٹہ کی بجلی آتی ہے باقی بجلی ندارد ۔عوام علاقہ کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا لوڈ شیڈنگ خاتمہ کیلئی48 گھنٹوںکا الٹی میٹم بصورت دیگر سرو ں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آنے کی دھمکی۔تفصیلات کیمطابق جب سے گرمی کا موسم شروع ہو گیا ہے بجلی کا نام و نشان ہی نہیں ہوتا اس سلسلے میں وقتا فوقتا احتجاج بھی ہوتا رہا ہے لیکن معمولی سی ریلیف ملنے کے بعد پھر وہی سلسلہ جاری رہتا ہے۔

جس کیوجہ کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹر سپلائی سکیمیں بند پڑی ہیں مریضوں اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنماء تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ کونسلر نورہ خیل و پی پی پی رہنماء برکت خان اے این پی رہنماء غلام رشید ایڈوکیٹ مسلم لیگ کے رہنماء حاجی عنایت الرحمان جے یو ائی کے رہنماء مفتی خالد اور تحریک انصاف سعودی عرب کے رہنما حاجی محمد علی نے اپنے الگ الگ بیانات میں بجلی لوڈشیڈنگ پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دو دنوں کی اندر اندر مکمل طور پر ؒوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر انتہائی سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی ساری زمہ دارمتعلقہ حکام پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں