محکمہ لوئیو سٹاک ضلع دیر پائین کا کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ادویات اور سپرے مہم کا آغاز،6مقامات پر وٹر نری کیمپ لگادئے گئے

بدھ 23 اگست 2017 22:30

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) محکمہ لوئیو سٹاک ضلع دیر پائین نے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع کے داخلی راستوں اور مال مو یشیوں منڈیوں چیچڑے مارنے ادویات اور سپرے مہم کا آغاز کر دیا جبکہ 6مقامات پر وٹر نری کیمپ لگادئے گئے اس سلسلے میں محکمہ لائیوسٹاک تیمرگرہ کے افس میں ایک تقر یب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹر کٹ ڈائیر یکٹر محکمہ لائیو سٹاک دیر پائین ڈاکٹر خلیل الر حمن ،محکمہ صحت کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر سیلم الرحمن ،وٹر نری آفیسرز ڈاکٹر مختیار ،ڈاکٹر دلبر خان،ڈاکٹر غلام محمد ڈاکٹر محمد سیلم کے علاوہ محکمہ ہائے لوئیو سٹاک اور صحت کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی،اس موقع پر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد سیلم نے کانگو وائرس سے بچاو کے تدابیر پر تفیصل سے روشنی ڈالی تقر یب سے اپنے خطاب میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈسٹر کٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل الرحمن نے کہاکہ کانگو ایک موذی مرض ہے جس سے انسان کو موت واقع ہوسکتی ہے محکمہ لائیو سٹاک دیر پائین نے عید قربان کے موقع پر کانگو وزئر س سے بچاو کیلئے ضلع بھر میں سپرے مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ چکدرہ،خال،منڈہ ،تیمرگرہ،حیا سیری اور بانڈگئی کے مقامات پر وٹرنری کیمپ بھی لگا دئے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ ضلع داخلی راستوں اور مال مویشیوں منڈیوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو جانے اور لانے والے گاڑیوں کی سپرئے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے انھو ں نے عوام سے اپیل کی کہ مال مویشی خریدتے وقت مویشیوں کو چیچڑے مارنے ادویات اور سپرے ضرور کریں جبکہ جانور ذبح کرنے کے بعد کم ازکم تیس منٹ کا انتظار کی جائے تاکہ جانور سے مکمل خون بہہ جائے انھوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ محکمہ لائیوسٹاک کے خصوصی مہم میں ساتھ دئے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں