دیربالا،شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں مینہ بازار کا اہتمام

مینہ بازار کے قیام کا مقصد علاقائی اوردیسی ساختہ قیمتی اشیاء کی پبلسٹی اور بچیوں کوتفریح کے مواقع فراہم کرنا تھی،شازیہ خوشدل

پیر 21 اگست 2017 21:02

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں فارسٹری ڈیپارٹمنٹ کے چیر پرسن شازیہ خوشدل کے سُپر ویجن میں مینہ بازار کا اھتمام کیا گیا جو دو روز تک جاری رہیگا۔مینہ بازار کا افتتاح ڈایریکٹر فنانس محمد ادریس،ڈاکٹر محمد کمال خان ڈیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سل،ڈپٹی رجسٹرار سجاد علی اورمحمد سبحان نے کی اور تمام لگے سٹالوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ جامعہ میں اسطرح کی ایکٹیوٹیز قابل تعریف ہے ۔ڈاکٹر محمد کمال نے شازیہ خوشدل کو مینہ بازار کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ چونکہ پوری شرینگل میں خواتین کیلئے کوئی علٰحیدہ شاپنگ سنٹر موجود نہیں یہاںپر خواتین کیلئے مینہ بازار کا انعقاد کسی معجزے سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کے تاریخ میں پہلی مرتبہ لگنے والے مینہ بازار میں مختلف اشیاء کے 10سٹالز لگائے گئے تھیں جسمیں کھانے پینے کے اشیاء کے علاوہ دیسی ساختہ چادر ،کپڑے، ہاتھوں سے بنائے ہوئے بچوں کے سوٹ ، اور لکڑی سے بنے مختلف قسم کے ڈیکوریشن پیسز قابل ذکر ہیں۔

چیر پرسن شازیہ خوشدل نے کہا کہ مینہ بازار کے قیام کا مقصد نہ صرف خواتین کو شاپنگ کے مواقع فراہم کرنا تھی بلکہ اس سے علاقائی اوردیسی ساختہ قیمتی اشیاء کی پبلسٹی اور بچیوں میں اسکے متعلق سیکھنے کی ترغیب اور ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھی۔ڈپٹی رجسٹرار سجاد علی نے مینہ بازار کے قیام پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے آیندہ بھی مزید بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں