دیربالا،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے ضلع سے باہر مال مویشی لے جانے پر پابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

پیر 21 اگست 2017 21:02

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے ضلع سے باہر مال مویشی لے جانے پر پابندی کیلئے دفعہ 144 سی آر پی سی ایک ماہ کیلئے نافذ کردی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ گذشتہ روز عوامی شکایات پر کہ ضلع اپردیر سے مختلف ڈاون اضلاع میں مال مویشی لیکر لے جارہے ہیں جس سے دیربالا میں مویشی کی کمی کے باعث ریٹس بڑھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوامی شکایت پر ڈی سی عثمان محسود نے بروز پیر 21اگست فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع دیربالا سے باہر مال مویشی لے جانے پر ایک ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ کرکے پابندی لگادی گئی ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق جو کوئی بھی اس حکم کے خلاف ورزی میں پایا گیا تو انکے خلاف دفعہ 188کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ اعلامیہ کے مطابق مزکورہ حکم ایک ماہ کیلئے فوری طورپر نافذالعمل ہوگا اس سلسلے میں تمام اسٹنٹ کمشنرز،پولیس سمیت متعلقہ اداروں کا آگاہ کردیا گیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں