ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ،محکمہ حیوانات کو عیدالضحی سے قبل مویشیوں میں پائے جانیوالے کانگو اور ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں

پیر 21 اگست 2017 20:35

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک دلنواز وزیر نے محکمہ ہیلتھ،محکمہ حیوانات اور ٹی ایم ایز سے عیدالضحی سے قبل مویشی منڈیوں میں لائے جانے والے مال مویشیوں میں پائے جانیوالی کانگو وائرس اور ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردیا۔جبکہ ٹی ایم اے دیر کومویشی منڈی کیلئے مناسب جگہ اور جانوروں کیلئے پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر د ئیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس دیر میں اے ڈی سی دلنواز وزیر کی صدارت میں ایک سطحی اجلاس بلایا گیا ۔جس میں اسٹنٹ کمشنر شرینگل ، محکمہ صحت کے قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹر نذرمحمد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فیاض ،محکمہ حیوانات کے ضلعی آفیسر،ٹی ایم اے دیرنمائندہ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ظفرخان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دلنواز خان نے تمام محکموں کے سربراہان خصوصا محکمہ حیوانات سے کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل فوری طور پر مویشی منڈیوں میں لائے جانے والے مویشیوں میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے اسپرے کرے تاکہ کہیں جانوروں میں یہ وائرس نہ پایا جائے جس سے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع سے بچ سکے ۔

دلنواز وزیر نے محکمہ صحت دیربالا کے قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹر نذرمحمد کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے بچائو کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھالیں تاکہ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح خدانخواستہ یہاں ڈینگی کا وباء نہ پھیل سکے جبکہ محکمہ صحت اور ٹی ایم اے ڈینگی وائرس اسپرے کو فوری یقینی بنائیں اور تمام ممکنہ اور اہم مقامات پر اسپرے کرے جبکہ ٹی ایم اے اہلکار مختلف بازاروں میں اسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ٹائروں کے دکانوں میں رکھے گئے پرانے ٹائروں کو ہٹا دیں اور نالوں میں صفائی کو ممکن بنا دیں تاکہ کہیں لاوا کی وجہ سے ڈینگی کا مرض لاحق نہ ہوسکے ۔

جبکہ اس موقع میں تمام اسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں مالا مویشی منڈیوں پرخاص نظر رکھیں اور انکے لئے مناسب جگہوں کا تعین کرے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور ساتھ ہی تعفن اور بدبوسے بھی عوام کو نجات مل سکے۔جبکہ اسٹنٹ کمشنر کو پرائس ریوویو کمیٹیوں کے اجلاس بلانے اور سرکاری نامے کو یقینی بنانے کی سختی تاکید کی تاکہ عیدالاضحی کے دوران گراں فروش عوام کو لوٹ مار کا شکار نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں