پیپلز پارٹی اور پاکستان لازم وملزوم ہے ملک کوایک اسلامی آئین دیا اورایٹمی قوت بنایا ،نوبزادہ محمود زیب خان

جبکہ مخالفین نے صرف سیاسی نعروں اورگالی گلوچ کے علاوہ عوام اور ملک کیلئے کچھ بھی نہیں دیا ،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا اجتماع سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 21:45

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پیپلز پارٹی اور پاکستان لازم وملزوم ہے ملک کوایک اسلامی آئین دیا اورایٹمی قوت بنایا جبکہ مخالفین نے صرف سیاسی نعروں اورگالی گلوچ کے علاوہ عوام اور ملک کیلئے کچھ بھی نہیں دیا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی لوئر دیر کے ضلعی صدر سابق صوبائی وزیر نوبزادہ محمود زیب خان ،ضلعی کونسلر ملک برکت خان ،حاجی شیر محمد و دیگر نے زیارت تالاش میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی، پیپلزیوتھ اور پیپلز ایس ایف کی بڑی تعداد میں کارکن موجود تھی۔

مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت اور خصوصاً بھٹوخاندان نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کیا لیکن اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاک فوج ودیگر سیکورٹی اداروں کیساتھ ہے اور ملک میں امن،ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکومت کو ایک ناکام ترین حکومت قرار دیااور کہا کہ تعلیمی صورتحال یہ ہے کہ امتحانات میں آدھے سے زیادہ طلباء فیل ہوجاتے ہیں اور محکمہ صحت میںاصلاحات نعروں کی حد تک تبدیلی آچکی ہے صحت انصاف کارڈ کی نام پر آدھامیرااور آدھا تیراکی نام پر عوام کو لوٹا جارہاہے ۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی قیادت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کونسلر سے لیکر سنیٹر تک جماعت اسلامی کی حکومت میں نمائندگی موجود ہے لیکن ترقی کی آثار نظر نہیں ارہے اورنہ اسلام کی کوئی خدمت کی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوئر دیرمیں بے روزگاری کا خاتمہ کیا یونیورسٹیوں کالجوں اور اسکولوں کی جال بچھائی گھر گھر بجلی پہنچائی اورسوئی گیس کے علاوہ بڑے بڑے ترقیاتی کام کرکے پسماندگی کا خاتمہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ الیکشن ہارا نہیں بلکہ ہرایا گیا ہے ۔اور آئندہ الیکش میں عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں