ایک انسان کا ناجائز قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ،میجر جنرل علی عامر اعوان

دہشت گردی مسلمانوں کا شیوہ نہیں ،عصر حا ضر کے چیلنجرسے نمٹنے جدید علوم پر دسترس حاصل کرنا ہو گا،جنرل آفیسر کمانڈ نگ ملاکنڈ ڈویژن کا تقریب سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 21:45

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) جنرل آفیسر کمانڈ نگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان نے کہا کہ ایک انسان کا ناجائز قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ،دہشت گردی مسلمانوں کا شیوہ نہیں ،عصر حا ضر کے چیلنجرسے نمٹنے جدید علوم پر دسترس حاصل کرنا ہو گا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایف سی سکول اینڈ کالج بلامبٹ دیر لوئر میں یوم والدین کے تقر یب سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر کمانڈ نٹ دیر ٹاسک فور س کرنل خالد محمود شفیع،ڈی سی عطاء الر حمٰن،ڈی پی او کا شف ذ ولفقار ،ضلع نا ظم محمدرسول سمیت اعلیٰ فوجی وسول آفسران،عمائدین علاقہ اور طلبا ء وطالبات اور ان کے والدین کثیر تعداد موجو ددتھی جی اوسی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر طلباء وطالبات نے ملی نغمے خاکے علاقائی رقص کے ساتھ دیگر شاندار پروگرامات پیش کئے جس سے تقریب کے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ مہمان خصوصی جی اوسی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میںاور اساتذہ میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل علی عامر اعوان نے واضح کیا کہ کہ علم حاصل کرنا اس لئے ضروری ہے تاکہ بندہ اپنے اللہ اور اس کے حکامات کوپہچان سکے تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور سائنسی ایجادات مسلمانوں مرہون منت ہے اور مسلمانوں کے اس ایجاد کو ہمارے دوسرے اقوام نے اپنایا ہے بدقسمتی سے دہشت گردی ہماری شناخت بن چکی ہے حالانکہ یہ مسلمانوں کا شیوہ نہیںکسی کو ناجائزقتل کرناپوری انسائیت کاقتل ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں